الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
7. بَابٌ فِي رَكْعَتَيِ الْفَجْرِ .
فجر کی دو رکعاتوں کا بیان
حدیث نمبر: 3314
وَعَنْ عَطَاءٍ قَالَ: خَرَجَ ابْنُ مَسْعُودٍ عَلَى قَوْمٍ يَتَحَدَّثُونَ بَعْدَ الْفَجْرِ فَنَهَاهُمْ عَنِ الْحَدِيثِ وَقَالَ: إِنَّمَا جِئْتُمْ لِلصَّلَاةِ فَإِمَّا أَنْ تُصَلُّوا وَإِمَّا أَنْ تَسْكُتُوا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَعَطَاءٌ لَمْ يَسْمَعْ مِنِ ابْنِ مَسْعُودٍ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَعَطَاءٌ لَمْ يَسْمَعْ مِنِ ابْنِ مَسْعُودٍ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
عطاء بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کچھ لوگوں کے پاس تشریف لائے، جو فجر کی نماز کے بعد (یا صبح صادق ہو جانے کے بعد) آپس میں بات چیت کر رہے تھے، تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے انہیں بات چیت کرنے سے منع کیا، اور ارشاد فرمایا: تم لوگ نماز ادا کرنے کے لئے آئے ہو، یا تو تم نماز ادا کرو، یا پھر خاموش رہو!
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، عطاء نامی راوی نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3314]

الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
Majma al-Zawa'id Hadith 3314 in Urdu