🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
7. بَابٌ فِي رَكْعَتَيِ الْفَجْرِ .
فجر کی دو رکعاتوں کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3305
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ تَعْدِلُ ثُلُثَ الْقُرْآنِ، وَقُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ تَعْدِلُ رُبُعَ الْقُرْآنِ" وَكَانَ يَقْرَأُ بِهِمَا فِي رَكْعَتَيِ الْفَجْرِ، وَقَالَ:" هَاتَانِ الرَّكْعَتَانِ فِيهِمَا رَغَبُ الدَّهْرِ".
قُلْتُ: رَوَى لَهُ التِّرْمِذِيُّ الْقِرَاءَةَ بِهِمَا فِي رَكْعَتَيِ الْفَجْرِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَأَبُو يَعْلَى بِنَحْوِهِ وَقَالَ: عَنْ أَبِي مُحَمَّدٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ، وَقَالَ الطَّبَرَانِيُّ: عَنْ مُجَاهِدٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ وَرِجَالُ أَبِي يَعْلَى ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: «قل هو الله احد» ایک تہائی قرآن کے برابر ہے، اور ” «قل يا ايهاالكافرون» “ ایک چوتھائی قرآن کے برابر ہے“۔ (راوی بیان کرتے ہیں:) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ دونوں سورتیں فجر کی دو رکعات (سنتوں میں) پڑھا کرتے تھے، اور یہ ارشاد فرماتے تھے: ان دو رکعات میں ہمیشہ رغبت پائی جاتی ہے“۔
میں یہ کہتا ہوں: امام ترمذی نے اس صحابی کے حوالے سے، فجر کی دو رکعات میں دونوں سورتوں کی تلاوت کرنے سے متعلق روایت نقل کی ہے۔

یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، امام ابویعلیٰ نے اس کی مانند روایت نقل کی ہے، وہ بیان کرتے ہیں: یہ ابومحمد کے حوالے سے، سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے منقول ہے، جب کہ امام طبرانی فرماتے ہیں: یہ مجاہد کے حوالے سے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے منقول ہے، امام ابویعلیٰ کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3305]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13493»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح ورجالہ ثقات۔


Majma al-Zawa'id Hadith 3305 in Urdu