🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
5. بَابُ الِاسْتِسْقَاءِ .
استسقاء کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3284
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، وَأَنَسٍ قَالَا: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا اسْتَسْقَى قَالَ:" اللَّهُمَّ اسْقِنَا سَقْيًا وَادِعَةً نَافِعَةً تُشْبِعُ بِهَا الْأَمْوَالَ وَالْأَنْفُسَ غَيْثًا (هَنِيئًا) مَرِيئًا طَبَقًا مُجَلَّلًا يَتَّسِعُ بِهِ بَادِينَا وَحَاضَرُنَا، تُنْزِلُ بِهِ مِنْ بَرَكَاتِ السَّمَاءِ وَتُخْرِجُ لَنَا (بِهِ) مِنْ بَرَكَاتِ الْأَرْضِ وَتَجْعَلُنَا - عِنْدَهُ مِنَ الشَّاكِرِينَ إِنَّكَ سَمِيعُ الدُّعَاءِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُوسَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ الْحَارِثُ التَّيْمِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما اور سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب بارش کے نزول کے لئے دعا مانگتے تھے، تو یہ دعا کرتے تھے: ”اے اللہ! تو ہمیں ایسے طریقے سے سیراب کر دے، جو اطمینان بخش ہو، جس کے ذریعے تو اموال (یعنی جانوروں) اور نفوس (یعنی انسانوں) کو سیراب کر دے، ایسا بادل ہو، جو سیر کر دے، پیاس ختم کر دے، تہہ دار ہو، زمین میں نباتات پیدا کر دے، جس کے ذریعے ہمارے دیہاتوں اور شہروں کے لوگوں کو سہولت حاصل ہو، تو اس کے ذریعے آسان کی برکتیں نازل فرما، اور اس کے ذریعے ہمارے لئے زمین کی برکتیں نکال دے اور اس وقت تو ہمیں شکر کرنے والوں میں سے بنا دینا، بے شک تو دعا کو سننے والا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن محمد بن ابراہیم حارث تیمی ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3284]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8534»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 3284 in Urdu