الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
5. بَابُ الِاسْتِسْقَاءِ .
استسقاء کا بیان
حدیث نمبر: 3285
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - اسْتَسْقَى فَقَالَ:" اللَّهُمَّ اسْقِنَا غَيْثًا مُغِيثًا مَرِيعًا طَبَقًا عَاجِلًا غَيْرَ رَائِثٍ نَافِعًا غَيْرَ ضَارٍّ"، فَمَا لَبِثْنَا أَنْ مُطِرْنَا حَتَّى سَالَ كُلُّ شَيْءٍ حَتَّى أَتَوْهُ فَقَالُوا: قَدْ غَرِقْنَا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اللَّهُمَّ حَوَالَيْنَا وَلَا عَلَيْنَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي لَيْلَى، وَفِيهِ كَلَامٌ كَثِيرٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي لَيْلَى، وَفِيهِ كَلَامٌ كَثِيرٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بارش کے نزول کے دعا کرتے ہوئے یہ دعا کی: ”اے اللہ! تو ہمیں سیراب کرنے والے بادل سے سیراب کر دے، جو سبزہ پیدا کرنے والا ہو، تہہ دار ہو، جلدی آئے، تاخیر سے نہ آئے، نفع بخش ہو، نقصان دہ نہ ہو“۔
(راوی بیان کرتے ہیں:) اس کے بعد زیادہ دیر نہیں گزری تھی، کہ ہم پر بارش نازل ہونے لگی، یہاں تک کہ ہر چیز بہنے لگی، یہاں تک کہ لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کی: ہم ڈوب رہے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے اللہ! ہمارے آس پاس (بارش ہو) اور ہم پر نہ ہو!
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن ابولیلی ہے، جس کے بارے میں بہت زیادہ کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3285]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 27689»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 3285 in Urdu