الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
28. بَابُ الْوِتْرِ أَوَّلَ اللَّيْلِ وَآخِرَهُ وَقَبْلَ النَّوْمِ .
رات کے ابتدائی، یا آخری حصے میں، یا سونے سے پہلے وتر ادا کرنا
حدیث نمبر: 3474
عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ عُقْبَةَ بْنِ عَمْرٍو عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ كَانَ يُوتِرُ مِنْ أَوَّلِ اللَّيْلِ وَأَوْسَطِهِ وَآخِرِهِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْطَبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، زَادَ الطَّبَرَانِيُّ: فَأَيُّ ذَلِكَ فَعَلَ كَانَ صَوَابًا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْطَبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، زَادَ الطَّبَرَانِيُّ: فَأَيُّ ذَلِكَ فَعَلَ كَانَ صَوَابًا.
سیدنا ابومسعود عقبہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں: آپ صلی اللہ علیہ وسلم رات کے ابتدائی حصے میں، یا درمیانی حصے میں، یا آخری حصے میں (یعنی کسی بھی وقت میں) وتر ادا کر لیتے تھے۔
یہ روایت امام أحمد نے، اور امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں، امام طبرانی نے یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: ”آدمی اس میں سے جو بھی کر لے گا، وہ درست ہو گا“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3474]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 21836، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 657»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 3474 in Urdu