🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
28. بَابُ الْوِتْرِ أَوَّلَ اللَّيْلِ وَآخِرَهُ وَقَبْلَ النَّوْمِ .
رات کے ابتدائی، یا آخری حصے میں، یا سونے سے پہلے وتر ادا کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3475
وَعَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ أَنَّهُ كَانَ يُصَلِّي الْعِشَاءَ الْآخِرَةَ فِي مَسْجِدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثُمَّ يُوتِرُ بِوَاحِدَةٍ لَا تَزِيدُ عَلَيْهَا، قَالَ: فَيُقَالُ لَهُ: أَتُوتِرُ بِوَاحِدَةٍ لَا تَزِيدُ عَلَيْهَا (يَا أَبَا إِسْحَاقَ) ؟ فَيَقُولُ: نَعَمْ، إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" الَّذِي لَا يَنَامُ حَتَّى يُوتِرَ حَازِمٌ".
قُلْتُ: رَوَى الْبُخَارِيُّ مِنْهُ: رَأَيْتُ سَعْدًا يُوتِرُ بِرَكْعَةٍ، وَلَمْ يَذْكُرْ بَاقِيَهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مسجد میں، عشاء کی نماز ادا کی، پھر ایک رکعت وتر ادا کی، اس پر کوئی اضافہ نہیں کیا، اُن سے دریافت کیا گیا: اے ابواسحاق! کیا آپ نے ایک وتر ادا کیا ہے؟ اس میں کوئی اضافہ نہیں کیا؟ انہوں نے جواب دیا: جی ہاں! میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص وتر ادا کیے بغیر نہیں سوتا، (یعنی سونے سے پہلے وتر ادا کر لیتا ہے) وہ حازم (محتاط شخص) ہے“۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام بخاری رحمہ اللہ نے اس روایت کا یہ حصہ نقل کیا ہے: ”کہ میں نے سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کو ایک رکعت وتر ادا کرتے ہوئے دیکھا ہے“۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ انہوں نے اس کا باقی حصہ ذکر نہیں کیا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3475]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 1464»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 3475 in Urdu