🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
52. بَابٌ ثَانٍ مِنْهُ .
اسی سے متعلق دوسری (روایات کا بیان)
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3618
وَعَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَمْرِو بْنِ أَوْسٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ: قَدِمْتُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي وَفْدِ ثَقِيفٍ فَكَانَ يَخْرُجُ إِلَيْنَا فَيُحَدِّثُنَا فَأَبْطَأَ عَلَيْنَا ذَاتَ لَيْلَةٍ فَقُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ لَقَدْ أَبْطَأْتَ عَلَيْنَا اللَّيْلَةَ، فَقَالَ:" إِنَّهُ طَرَأَ عَلَيَّ حِزْبِي مِنَ الْقُرْآنِ فَكَرِهْتُ أَنْ أَقْطَعَهُ حَتَّى أَفْرُغَ مِنْهُ"، فَلَمَّا أَصْبَحْنَا سَأَلْنَا أَصْحَابَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: كَيْفَ تُحَزِّبُونَ الْقُرْآنَ؟ فَقَالُوا: ثَلَاثٌ وَخَمْسٌ وَسَبْعٌ وَتِسْعٌ وَإِحْدَى عَشْرَةَ وَثَلَاثَ عَشْرَةَ، وَمَا بَيْنَ قَ وَالْقُرْآنِ الْمَجِيدِ إِلَى آخِرِ الْمُفَصَّلِ حِزْبٌ حَسَنٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَقَالَ: هَكَذَا رَوَاهُ الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ وَخَالَفَهُ وَكِيعٌ وَقَالَ ابْنُ تَمَّامٍ وَغَيْرُهُمَا: فَرَوَوْهُ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَوْسٍ عَنْ جَدِّهِ أَوْسِ بْنِ حُذَيْفَةَ، وَعُثْمَانُ بْنُ عَمْرٍو لَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ.
عثمان بن عمرو بن اوس نے، اپنے والد کا یہ بیان نقل کیا ہے: میں ثقیف قبیلے کے وفد میں شامل ہو کر، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لاتے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے ساتھ بات چیت کرتے تھے، ایک رات آپ کو ہمارے پاس آنے میں تاخیر ہو گئی، ہم نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ کو ہمارے پاس آنے میں تاخیر ہو گئی؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں قرآن کا جو حصہ (روزانہ کے معمول کے طور پر) تلاوت کرتا ہوں، وہ میں پڑھ رہا تھا، تو مجھے یہ اچھا نہیں لگا کہ میں اُسے ختم کرنے سے پہلے ہی اُسے درمیان میں چھوڑ دوں، جب صبح ہوئی، تو ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب سے دریافت کیا: آپ لوگ قرآن کو مختلف حصوں میں کیسے پڑھتے ہیں؟ انہوں نے جواب دیا: تین میں، پانچ میں، سات میں، نو میں، گیارہ میں، تیرہ میں، اور ق والقرآن المجید“ سے لے کر ”مفصل“ کے آخر تک کا حصہ (روزانہ کا معمول) بنا لینا عمدہ ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، وہ بیان کرتے ہیں: ولید بن مسلم نے اسے اسی طرح نقل کیا ہے، جب کہ وکیع نے اسے اس کے برخلاف نقل کیا ہے، ابن تمام اور دیگر حضرات نے اسے عبداللہ بن عبدالرحمن کے حوالے سے، عثمان بن عبداللہ بن اوس کے حوالے سے، اُن کے دادا سیدنا اوس بن حذیفہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نقل کیا ہے۔ عثمان بن عمرو کے حالات بیان کرتے ہوئے میں نے کسی کو نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3618]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 3618 in Urdu