الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
56. بَابُ صَلَاةِ سَيِّدِنَا رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - .
سیدنا رسول اللہ ﷺ کی (نفل) نماز
حدیث نمبر: 3653
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُصَلِّي الْعَتَمَةَ ثُمَّ يُصَلِّي فِي الْمَسْجِدِ قَبْلَ أَنْ يَرْجِعَ إِلَى بَيْتِهِ سَبْعَ رَكَعَاتٍ يُسَلِّمُ فِي الْأَرْبَعِ فِي كُلِّ ثِنْتَيْنِ، وَيُوتِرُ بِثَلَاثٍ يَتَشَهَّدُ فِي الْأُولَيَيْنِ مِنَ الْوِتْرِ تَشَهُّدَهُ فِي التَّسْلِيمِ وَيُوتِرُ بِالْمُعَوِّذَاتِ، فَإِذَا رَجَعَ إِلَى بَيْتِهِ رَكَعَ رَكْعَتَيْنِ وَيَرْقُدُ فَإِذَا انْتَبَهَ مِنْ نَوْمِهِ قَالَ:" الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَنَامَنِي فِي عَافِيَةٍ وَأَيْقَظَنِي فِي عَافِيَةٍ" ثُمَّ يَرْفَعُ رَأْسَهُ إِلَى السَّمَاءِ فَيَتَفَكَّرُ ثُمَّ يَقُولُ:" رَبَّنَا مَا خَلَقْتَ هَذَا بَاطِلًا سُبْحَانَكَ فَقِنَا عَذَابَ النَّارِ" فَيَقْرَأُ حَتَّى يَبْلُغَ: إِنَّكَ لَا تُخْلِفُ الْمِيعَادَ ثُمَّ يَتَوَضَّأُ ثُمَّ يَقُومُ فَيُصَلِّي رَكْعَتَيْنِ يُطِيلُ فِيهِمَا الْقِرَاءَةَ وَالرُّكُوعَ وَالسُّجُودَ يُكْثِرُ فِيهِمَا الدُّعَاءَ حَتَّى إِنِّي لَأَرْقُدُ وَأَسْتَيْقِظُ، ثُمَّ يَنْصَرِفُ فَيَضْطَجِعُ فَيُغْفِي، ثُمَّ يَنْصَرِفُ ثُمَّ يَتَكَلَّمُ بِمِثْلِ مَا تَكَلَّمَ فِي الْأُولَى ثُمَّ يَقُومُ فَيَرْكَعُ رَكْعَتَيْنِ هُمَا أَطْوَلُ مِنَ الْأُولَيَيْنِ، وَهُوَ فِيهِمَا أَشَدُّ تَضَرُّعًا وَاسْتِغْفَارًا حَتَّى أَقُولَ: هَلْ هُوَ مُنْصَرِفٌ؟ وَيَكُونُ ذَلِكَ إِلَى آخِرِ اللَّيْلِ ثُمَّ يَنْصَرِفُ فَيُغْفِي قَلِيلًا فَأَقُولُ: هَذَا غَفِيَ أَمْ لَا؟ حَتَّى يَأْتِيَهُ الْمُؤَذِّنُ فَيَقُولُ مِثْلَ مَا قَالَ فِي الْأُولَى ثُمَّ يَجْلِسُ فَيَدْعُو بِالسِّوَاكِ فَيَسْتَنُّ وَيَتَوَضَّأُ ثُمَّ يَرْكَعُ رَكْعَتَيْنِ خَفِيفَتَيْنِ ثُمَّ يَخْرُجُ إِلَى الصَّلَاةِ، فَكَانَتْ هَذِهِ صَلَاتَهُ ثَلَاثَ عَشْرَةَ رَكْعَةً.
قُلْتُ: لِعَائِشَةَ أَحَادِيثُ فِي الصَّحِيحِ غَيْرُ هَذَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَفِيهِ كَلَامٌ.
قُلْتُ: لِعَائِشَةَ أَحَادِيثُ فِي الصَّحِيحِ غَيْرُ هَذَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَفِيهِ كَلَامٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم عشاء کی نماز ادا کر لیتے تھے، پھر آپ مسجد میں سات رکعات ادا کرتے تھے جو گھر واپس آنے سے پہلے ادا کرتے تھے، آپ ہر دو رکعات کے بعد سلام پھیر دیتے تھے، اور تین وتر ادا کرتے تھے، وتر کی پہلی دو رکعات کے بعد آپ تشہد میں بیٹھتے تھے، پھر جب سلام پھیرنا ہوتا تھا، تب بھی آپ تشہد میں بیٹھتے تھے، آپ وتر میں معوذات کی تلاوت کرتے تھے، جب آپ گھر تشریف لاتے تھے، تو دو رکعات ادا کرتے تھے پھر سو جاتے تھے پھر جب بیدار ہوتے تھے، تو یہ پڑھتے تھے: ”ہر طرح کی حمد، اللہ تعالیٰ کے لئے مخصوص ہے، جس نے مجھے عافیت میں نیند عطا کی اور عافیت میں بیدار کیا“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنا سر آسمان کی طرف اٹھا کر غور و فکر کرتے تھے، پھر یہ پڑھتے تھے: ”اے ہمارے پروردگار! تو نے اسے فضول میں پیدا نہیں کیا ہے، تو ہر عیب سے پاک ہے، تو ہمیں جہنم کے عذاب سے بچا لے“۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ آیات تلاوت کرتے تھے، یہاں تک کہ یہ پڑھتے تھے: ”بے شک تو وعدے کی خلاف ورزی نہیں کرتا ہے“۔ پھر آپ وضو کرتے تھے، پھر کھڑے ہو کر دو رکعات ادا کرتے تھے، جن میں آپ طویل قرأت، رکوع اور سجود کرتے تھے، آپ ان رکعات میں بکثرت دعا کرتے تھے، یہاں تک کہ میں سو جاتی تھی، پھر بیدار ہو جاتی تھی، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نماز ختم کر کے لیٹ جاتے تھے، اور سو جاتے تھے، پھر آپ اٹھتے تھے، پھر آپ اُسی طرح دعا پڑھا کرتے تھے، جس طرح پہلی دفعہ میں پڑھتے تھے، پھر آپ کھڑے ہو کر دو رکعات ادا کرتے تھے، جو پہلی والی دو رکعات سے زیادہ طویل ہوتی تھیں، اور آپ ان میں زیادہ گریہ وزاری اور زیادہ استغفار کیا کرتے تھے، یہاں تک کہ میں یہ سوچتی کہ کیا آپ اس نماز کو ختم کریں گے؟ ایسا رات کے آخر تک ہوتا رہتا تھا، پھر آپ نماز ختم کرتے تھے، اور تھوڑی دیر کے لئے سو جاتے تھے، تو میں یہ سمجھتی کہ آپ سوئے بھی ہیں، یا نہیں سوئے؟ یہاں تک کہ مؤذن آپ کی خدمت میں حاضر ہو جاتا تھا، آپ پھر اُسی کی مانند کلمات پڑھتے تھے، جو پہلی مرتبہ میں پڑھے تھے، پھر آپ بیٹھ کے مسواک منگواتے تھے، مسواک کرتے تھے، وضو کرتے تھے، پھر دو مختصر رکعت ادا کرتے تھے (جو فجر کی دو سنتیں ہوتی تھیں) پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز کے لئے تشریف لے جاتے تھے، تو آپ کی نماز تیرہ رکعات ہوتی تھیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے حوالے سے ”صحیح“ میں احادیث منقول ہیں، جو اس روایت کے علاوہ ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، اور اُس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3653]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، اور اُس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3653]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8954»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 3653 in Urdu