الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
56. بَابُ صَلَاةِ سَيِّدِنَا رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - .
سیدنا رسول اللہ ﷺ کی (نفل) نماز
حدیث نمبر: 3654
وَعَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ: أَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ يُصَلِّي فَصَلَّيْتُ بِصَلَاتِهِ مِنْ وَرَائِهِ وَهُوَ لَا يَعْلَمُ فَاسْتَفْتَحَ الْبَقَرَةَ حَتَّى ظَنَنْتُ أَنَّهُ سَيَرْكَعُ ثُمَّ مَضَى، قَالَ سِنَانُ: لَا أَعْلَمُهُ إِلَّا قَالَ: صَلَّى أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ كَانَ رُكُوعُهُ مِثْلَ قِيَامِهِ قَالَ: فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" أَلَا أَعْلَمْتَنِي؟" قَالَ حُذَيْفَةُ: وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ نَبِيًّا إِنِّي لَأَجِدُهُ فِي ظَهْرِي حَتَّى السَّاعَةَ!؟ قَالَ:" لَوْ أَعْلَمُ أَنَّكَ وَرَائِي لَخَفَّفْتُ".
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ طَرَفٌ مِنْ أَوَّلِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ سِنَانُ بْنُ هَارُونَ الْبُرْجُمِيُّ قَالَ ابْنُ مَعِينٍ: سِنَانُ بْنُ هَارُونَ أَخُو سَيْفٍ وَسِنَانُ أَحْسَنُهُمَا حَالًا، وَقَالَ مَرَّةً: سِنَانُ أَوْثَقُ مِنْ سَيْفٍ، وَضَعَّفَهُ غَيْرُ ابْنِ مَعِينٍ.

سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، آپ نماز ادا کر رہے تھے، میں نے آپ کے پیچھے کھڑے ہو کر آپ کی اقتداء میں نماز ادا کرنا شروع کی، آپ کو اس بات کا پتہ نہیں چلا، آپ نے سورت بقرہ پڑھنا شروع کر دی، میں نے یہ گمان کیا کہ آپ تھوڑی دیر بعد رکوع میں چلے جائیں گے، لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم مسلسل تلاوت کرتے رہے، یہاں سنان نامی راوی نے یہ بات بیان کی ہے: میرے علم کے مطابق روایت میں یہ الفاظ بھی ہیں: انہوں نے یہ بیان کیا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے چار رکعات ادا کیں، اور آپ کا رکوع بھی، قیام کی طرح (طویل) تھا، راوی بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے یہ بات ذکر کی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم نے مجھے بتایا کیوں نہیں؟ سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ نے عرض کی: اس ذات کی قسم! جس نے آپ کو حق کے ہمراہ نبی بنا کر مبعوث کیا ہے، مجھے اس وقت بھی اپنی کمر میں (اتنے طویل قیام کی وجہ سے درد کی کیفیت) محسوس ہو رہی ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مجھے یہ پتہ ہوتا کہ تم میرے پیچھے کھڑے ہو، تو میں مختصر نماز ادا کرتا۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ”صحیح“ میں اس روایت کا ابتدائی کچھ حصہ منقول ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سنان بن ہارون برجمی ہے، یحیی بن معین کہتے ہیں: سنان بن ہارون، سیف کا بھائی ہے، اور ان دونوں میں سے سنان زیادہ بہتر حالت کا مالک ہے، ایک مرتبہ انہوں نے یہ کہا: ہے: سنان، سیف سے زیادہ ثقہ ہے، یحیی بن معین کے علاوہ دیگر حضرات نے اسے ”ضعیف“ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3654]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 3654 in Urdu