الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
84. بَابُ اتِّبَاعِ الْجِنَازَةِ وَالْمَشْيِ مَعَهَا وَالصَّلَاةِ عَلَيْهَا .
جنازے کے ساتھ جانا اس کے ہمراہ چلنا اور نماز جنازہ ادا کرنا
حدیث نمبر: 4139
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: [ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ] :" مَا مِنْ مُسْلِمٍ يَشْهَدُ جِنَازَةَ امْرِئٍ مُسْلِمٍ إِلَّا كَانَ لَهُ قِيرَاطٌ مِنَ الْأَجْرِ، فَإِنْ قَعَدَ حَتَّى يُسَوَّى عَلَيْهَا كَانَ لَهُ قِيرَاطَانِ مِنَ الْأَجْرِ ; كُلُّ قِيرَاطٍ مِثْلُ أُحُدٍ".
وَفِي رِوَايَةٍ:" مَنْ صَلَّى عَلَى جِنَازَةٍ كُتِبَ لَهُ قِيرَاطٌ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ بِلَفْظِ:" مَنْ تَبِعَ جِنَازَةً فَصَلَّى عَلَيْهَا"، وَقَالُوا: وَمَا الْقِيرَاطُ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" مِثْلُ أُحُدٍ".
وَفِي إِسْنَادِ أَحَدِهِمَا مُحْتَسِبٌ، وَفِي الْآخَرِ رَوْحُ بْنُ عَطَاءٍ وَكِلَاهُمَا ضَعِيفٌ.

سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو بھی مسلمان کسی مسلمان شخص کے جنازے میں شریک ہوتا ہے، تو اسے اجر کا ایک قیراط ملتا ہے اگر وہ بیٹھا رہے یہاں تک کہ اسے برابر کر دیا جائے (یعنی میت کو دفن کر دیا جائے) تو اس شخص کو اجر کے دو قیراط ملتے ہیں جن میں سے ہر ایک قیراط اُحد پہاڑ کی مانند ہوتا ہے“۔ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”جو شخص نماز جنازہ ادا کرتا ہے اس کے لئے ایک قیراط نوٹ کر لیا جاتا ہے“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں ان الفاظ کے ساتھ نقل کی ہے: ”جو شخص جنازے کے ساتھ جاتا ہے، اور نماز جنازہ ادا کرتا ہے لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! قیراط سے مراد کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اُحد پہاڑ کی مانند“۔ ان دونوں کی سند میں سے ایک سند میں ایک راوی محسب ہے، اور دوسری میں ایک راوی روح بن عطاء ہے، اور یہ دونوں ضعیف ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4139]

تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (4169، 4095)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 4139 in Urdu