🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

84. بَابُ اتِّبَاعِ الْجِنَازَةِ وَالْمَشْيِ مَعَهَا وَالصَّلَاةِ عَلَيْهَا .
جنازے کے ساتھ جانا اس کے ہمراہ چلنا اور نماز جنازہ ادا کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4132
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" عُودُوا الْمَرِيضَ، وَامْشُوا مَعَ الْجِنَازَةِ ; تُذَكِّرْكُمُ الْآخِرَةَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”بیمار کی عیادت کرو، جنازے کے ساتھ چل کے جاؤ یہ چیز تمہیں آخرت کی یاد دلائے گی“۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 4132]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (1119) (1222) اخرجه الامام احمد فى المسند (483231،23/3) اخرجه الامام البزار فى المسند (822،821)، أخرجه مسند أحمد برقم: 10796»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4133
وَعَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ قَالَ: إِنَّا قَدْ صَحِبْنَا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الْحَضَرِ وَالسَّفْرِ، فَكَانَ يَعُودُ مَرْضَى الْمُسْلِمِينَ وَيَشْهَدُ جَنَائِزَهُمْ - أَوْ قَالَ: يَتْبَعُ جَنَائِزَهُمْ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ حضر اور سفر میں ساتھ ہوتے تھے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بیمار مسلمانوں کی عیادت کرتے تھے، اور جنازوں میں شریک ہوتے تھے (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) جنازوں کے ساتھ جاتے تھے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 4133]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند البزار برقم: 401، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 356»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4134
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ أَوَّلَ مَا يُجَازَى بِهِ الْعَبْدُ بَعْدَ مَوْتِهِ أَنْ يُغْفَرَ لِجَمِيعِ مَنِ اتَّبَعَ جِنَازَتَهُ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مَرْوَانُ بْنُ سَالِمٍ الشَّامِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”مرنے کے بعد آدمی کو جو سب سے پہلی جزا دی جاتی ہے وہ یہ ہے کہ اس کے جنازے میں شریک ہونے والے تمام افراد کی مغفرت کر دی جاتی ہے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی مروان بن سالم شامی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 4134]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام البزار فى المسند (820)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4135
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ صَلَّى عَلَى جِنَازَةٍ فَلَهُ قِيرَاطٌ، وَمَنْ تَبِعَهَا حَتَّى يُجِنَّهَا فَلَهُ قِيرَاطَانِ، وَالْقِيرَاطُ مِثْلُ أُحَدٍ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَأَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص نماز جنازہ ادا کرتا ہے اسے ایک قیراط ثواب ملتا ہے، اور جو شخص میت کے دفن ہونے تک اس کے ساتھ رہتا ہے اسے دو قیراط ملتے ہیں ایک قیراط احد پہاڑ کی مانند ہے“۔
یہ روایت امام بزار نے امام أحمد نے اور ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کی اسناد حسن ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 4135]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4136
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ تَبِعَ جِنَازَةً فَحَمَلَ مِنْ عُلُوِّهَا، وَحَثَا فِي قَبْرِهَا، وَقَعَدَ حَتَّى يُؤْذَنَ لَهُ، آبَ بِقِيرَاطَيْنِ مِنَ الْأَجْرِ، كُلُّ قِيرَاطٍ مِثْلُ أُحُدٍ". قُلْتُ: لِأَبِي هُرَيْرَةَ حَدِيثٌ فِي الصَّحِيحِ بِاخْتِصَارٍ غَيْرُ هَذَا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَفِيهِ كَلَامٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص جنازے کے ساتھ جاتا ہے، اور اسے کندھا دیتا ہے اس کی قبر میں مٹی ڈالتا ہے، اور بیٹھا رہتا ہے یہاں تک کہ اسے واپسی کی اجازت دی جائے تو وہ اجر کے دو قیراط لے کر واپس آتا ہے، جن میں سے ہر ایک قیراط اُحد پہاڑ کی مانند ہوتا ہے“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے منقول حدیث ”صحیح“ میں اختصار کے ساتھ مذکور ہے، اور وہ اس کے علاوہ ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 4136]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4137
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ رَحِمَهُ اللَّهُ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ تَبِعَ جِنَازَةً حَتَّى يُصَلِّيَ عَلَيْهَا فَإِنَّ لَهُ قِيرَاطًا". فَسُئِلَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ الْقِيرَاطِ فَقَالَ:" مِثْلُ أُحُدٍ".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص جنازے کے ساتھ جاتا ہے یہاں تک کہ اس کی نماز جنازہ ادا کرتا ہے، تو اسے ایک قیراط ملتا ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے قیراط کے بارے میں دریافت کیا گیا: تو آپ نے ارشاد فرمایا: احد پہاڑ کی مانند ہوتا ہے“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 4137]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 4636»

الحكم على الحديث:
إسناده صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4138
وَفِي رِوَايَةٍ قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مِثْلُ قَرَارِيطِنَا هَذِهِ؟ قَالَ:" لَا بَلْ مِثْلُ أُحُدٍ، أَوْ أَعْظَمُ مِنْ أُحُدٍ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ فِي الْكَبِيرِ: عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنِ تَّبَعَ جِنَازَةً حَتَّى يُصَلِّيَ عَلَيْهَا ثُمَّ يَرْجِعُ فَلَهُ قِيرَاطٌ، وَمَنْ صَلَّى عَلَيْهَا ثُمَّ مَشَى مَعَهَا حَتَّى يَدْفِنَهَا فَلَهُ قِيرَاطَانِ" قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَمَا الْقِيرَاطَانِ؟ قَالَ:" مِثْلُ أُحُدٍ".
وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! یہ ہمارے ان قیراطوں کی مانند ہوتا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی نہیں بلکہ اُحد پہاڑ کی مانند ہوتا ہے (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) اُحد پہاڑ سے بڑا ہوتا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، تاہم انہوں نے معجم کبیر میں یہ الفاظ نقل کیے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ بات منقول ہے (آپ نے ارشاد فرمایا:) ”جو شخص جنازے کے ساتھ جاتا ہے یہاں تک کہ اس کی نماز جنازہ ادا کرتا ہے پھر جب واپس آتا ہے، تو اسے ایک قیراط ملتا ہے اور جو شخص نماز جنازہ ادا کرتا ہے اور پھر جنازے کے ساتھ جاتا ہے یہاں تک کہ اسے دفن کر دیتا ہے، تو اسے دو قیراط ملتے ہیں عرض کی گئی: یا رسول اللہ! دو قیراط کتنے ہوتے ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اُحد پہاڑ کی مانند۔
یہ روایت امام بزار نے اس کی مانند نقل کی، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 4138]

الحكم على الحديث:
إسناده صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4139
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: [ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ] :" مَا مِنْ مُسْلِمٍ يَشْهَدُ جِنَازَةَ امْرِئٍ مُسْلِمٍ إِلَّا كَانَ لَهُ قِيرَاطٌ مِنَ الْأَجْرِ، فَإِنْ قَعَدَ حَتَّى يُسَوَّى عَلَيْهَا كَانَ لَهُ قِيرَاطَانِ مِنَ الْأَجْرِ ; كُلُّ قِيرَاطٍ مِثْلُ أُحُدٍ".
وَفِي رِوَايَةٍ:" مَنْ صَلَّى عَلَى جِنَازَةٍ كُتِبَ لَهُ قِيرَاطٌ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ بِلَفْظِ:" مَنْ تَبِعَ جِنَازَةً فَصَلَّى عَلَيْهَا"، وَقَالُوا: وَمَا الْقِيرَاطُ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" مِثْلُ أُحُدٍ".
وَفِي إِسْنَادِ أَحَدِهِمَا مُحْتَسِبٌ، وَفِي الْآخَرِ رَوْحُ بْنُ عَطَاءٍ وَكِلَاهُمَا ضَعِيفٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو بھی مسلمان کسی مسلمان شخص کے جنازے میں شریک ہوتا ہے، تو اسے اجر کا ایک قیراط ملتا ہے اگر وہ بیٹھا رہے یہاں تک کہ اسے برابر کر دیا جائے (یعنی میت کو دفن کر دیا جائے) تو اس شخص کو اجر کے دو قیراط ملتے ہیں جن میں سے ہر ایک قیراط اُحد پہاڑ کی مانند ہوتا ہے“۔ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”جو شخص نماز جنازہ ادا کرتا ہے اس کے لئے ایک قیراط نوٹ کر لیا جاتا ہے“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں ان الفاظ کے ساتھ نقل کی ہے: ”جو شخص جنازے کے ساتھ جاتا ہے، اور نماز جنازہ ادا کرتا ہے لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! قیراط سے مراد کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اُحد پہاڑ کی مانند“۔ ان دونوں کی سند میں سے ایک سند میں ایک راوی محسب ہے، اور دوسری میں ایک راوی روح بن عطاء ہے، اور یہ دونوں ضعیف ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 4139]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (4169، 4095)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4140
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ أَتَى جِنَازَةً فِي أَهْلِهَا فَلَهُ قِيرَاطٌ، فَإِنِ اتَّبَعَهَا فَلَهُ قِيرَاطٌ، فَإِنْ صَلَّى عَلَيْهَا فَلَهُ قِيرَاطٌ، فَإِنِ انْتَظَرَهَا حَتَّى تُدْفَنَ فَلَهُ قِيرَاطٌ".
قُلْتُ: لَهُ حَدِيثٌ غَيْرُ هَذَا فِي الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مَعْدِيُّ بْنُ سُلَيْمَانَ، صَحَّحَ لَهُ التِّرْمِذِيُّ، وَوَثَّقَهُ أَبُو حَاتِمٍ وَغَيْرُهُ، وَضَعَّفَهُ أَبُو زُرْعَةَ، وَالنَّسَائِيُّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص جنازے والے گھر میں آتا ہے اسے ایک قیراط ملتا ہے اگر وہ جنازے کے ساتھ جاتا ہے، تو اسے ایک قیراط ملتا ہے اگر وہ اس کی نماز جنازہ ادا کرتا ہے، تو اسے ایک قیراط ملتا ہے، اور اگر وہ دفن ہونے تک اس کا انتظار کرتا ہے، تو اسے ایک قیراط ملتا ہے“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ان کے حوالے سے ایک حدیث ”صحیح“ میں مذکور ہے، جو اس کے علاوہ ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی معدی بن سلیمان ہے۔ امام ترمذی نے اس کی حدیث کو صحیح قرار دیا ہے ابوحاتم اور دیگر حضرات نے اسے ثقہ کہا: ہے۔ امام نسائی رحمہ اللہ اور ابوزرعہ نے اسے ”ضعیف“ قرار دیا ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 4140]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4141
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" يُوضَعُ فِي مِيزَانِهِ قِيرَاطَانِ كُلُّ قِيرَاطٍ مِثْلُ أُحُدٍ"، يَعْنِي: مَنْ تَبِعَ جِنَازَةً.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ نَافِعٌ أَبُو هُرْمُزَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”اس کے میزان میں دو قیراط رکھے جائیں گے جن میں سے ہر ایک قیراط احد پہاڑ کی ماند ہو گا“۔ (راوی بیان کرتے ہیں) اس سے مراد یہ ہے کہ ایسا اس شخص کے ساتھ ہو گا، جو جنازے میں شریک ہوا ہو۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی نافع ابوہرمز ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 4141]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11363»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں