🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

85. بَابُ الصَّلَاةِ عَلَى الْجِنَازَةِ .
نماز جنازہ ادا کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4146
عَنْ أَبِي حَازِمٍ قَالَ: شَهِدْتُ حُسَيْنًا حِينَ مَاتَ الْحَسَنُ، وَهُوَ يَدْفَعُ فِي قَفَا سَعِيدِ بْنِ الْعَاصِ، وَهُوَ يَقُولُ: تَقَدَّمْ ; فَلَوْلَا أَنَّهَا السُّنَّةُ [ يَقُولُ: الشَّيْبَةُ ] مَا قَدَّمْتُكَ. وَسَعِيدٌ أَمِيرٌ عَلَى الْمَدِينَةِ يَوْمَئِذٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
ابوحازم بیان کرتے ہیں: میں سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ کے پاس موجود تھا جب سیدنا امام حسن رضی اللہ عنہ کا انتقال ہوا تو وہ (یعنی سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ) سعید بن العاص کی گردن پکڑ کر انہیں آگے کر رہے تھے، اور یہ کہہ رہے تھے کہ آپ آگے ہوں اگر یہ چیز سنت نہ ہوتی تو میں آپ کو آگے نہ کرتا (راوی کہتے ہیں:) سعید بن العاص ان دنوں مدینہ منورہ کے گورنر تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور امام بزار نے بھی نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 4146]

الحكم على الحديث:
إسناده صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4147
وَعَنْ أَبِي الْحُوَيْرِثِ قَالَ: هَلَكَ جَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، فَحَضَرْنَا بَابَهُ فِي بَنِي سَلَمَةَ، فَلَمَّا خَرَجَ سَرِيرُهُ مِنْ حُجْرَتِهِ إِذَا حَسَنُ بْنُ حَسَنٍ بَيْنَ عَمُودَيِ السَّرِيرِ، فَأَمَرَ بِهِ الْحَجَّاجُ بْنُ يُوسُفَ أَنْ يَخْرُجَ مِنْ بَيْنِ الْعَمُودَيْنِ، فَتَأَبَّى عَلَيْهِمْ حَتَّى تَعَاطَوْهُ، فَسَأَلَهُ بَنُو جَابِرٍ إِلَّا خَرَجَ، فَخَرَجَ وَجَاءَ الْحَجَّاجُ حَتَّى وَقَفَ بَيْنَ الْعَمُودَيْنِ حَتَّى وُضِعَ فَصَلَّى عَلَيْهِ، ثُمَّ جَاءَ إِلَى الْقَبْرِ فَإِذَا حَسَنُ بْنُ حَسَنٍ قَدْ نَزَلَ فِي قَبْرِهِ فَأَمَرَ بِهِ الْحَجَّاجُ أَنْ يَخْرُجَ فَتَأَبَّى، فَقَالَ بَنُو جَابِرٍ: بِاللَّهِ، فَخَرَجَ فَاقْتَحَمَ الْحَجَّاجُ الْحُفْرَةَ حَتَّى فَرَغَ مِنْهُ..
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَأَبُو الْحُوَيْرِثِ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَضَعَّفَهُ مَالِكٌ وَغَيْرُهُ.
ابوحویرث بیان کرتے ہیں: سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کا انتقال ہو گیا: بنو سلمہ کے محلے میں ہم ان کے دروازے کے پاس موجود تھے، جب ان کے حجرے سے ان کی میت کی چارپائی نکلی تو حسن بن حسن چارپائی کے دو ستونوں کے درمیان تھے حجاج بن یوسف نے انہیں یہ حکم دیا کہ وہ دو پایوں کے درمیان سے نکل جائیں تو انہوں نے ایسا کرنے سے انکار کر دیا، لوگوں نے ان کے ساتھ زبردستی کرنی چاہی، سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کے صاحبزادوں نے ان سے درخواست کی، تو وہ نکل گئے، جب وہ نکلے تو حجاج آیا اور دو پایوں کے درمیان ٹھہر گیا اور اس وقت تک رہا جب تک ان کی میت کو رکھ نہیں دیا گیا اس نے ان کی نماز جنازہ پڑھائی پھر جب وہ قبر کے پاس آیا، تو حسن بن حسن قبر میں اتر چکے تھے حجاج نے حکم دیا کہ وہ باہر آ جائیں انہوں نے یہ بات نہیں مانی، سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کے صاحبزادوں نے کہا: اللہ کا واسطہ ہے، تو وہ باہر آ گئے، پھر حجاج نے انہیں قبر میں اتارا، یہاں تک کہ وہ اس سے فارغ ہوا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ ابوحویرث نامی رادی کو ابن حبان نے ”ثقہ“ قرار دیا ہے۔ امام مالک اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 4147]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1738)»

الحكم على الحديث:
إسناده صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4148
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ ثَعْلَبَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَخْبَرَهُمْ بِالْخُرُوجِ إِلَى بَدْرٍ، وَأَجْمَعَ الْخُرُوجَ مَعَهُ، فَقَالَ لَهُ خَالُهُ أَبُو بُرْدَةَ بْنُ نِيَارٍ: أَقِمْ عَلَى أُمِّكَ يَا ابْنَ أُخْتِ، فَقَالَ لَهُ أَبُو أُمَامَةَ: بَلْ أَنْتَ فَأَقِمْ عَلَى أُخْتِكَ، فَذَكَرَ ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَمَرَ أَبَا أُمَامَةَ بِالْمُقَامِ عَلَى أُمِّهِ، وَخَرَجَ بِأَبِي بُرْدَةَ، فَقَدِمَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَقَدْ تُوُفِّيَتْ فَصَلَّى عَلَيْهَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوامامہ بن ثعلبہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں کو بدر کی طرف نکلنے کے بارے میں بتایا تو سیدنا ابوامامہ بن ثعلبہ رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نکلنے کا پختہ ارادہ کر لیا ان کے ماموں سیدنا ابوبردہ بن نیار رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا: اے میرے بھانجے تم اپنی ماں کے پاس ٹھہرے رہو سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا: بلکہ آپ اپنی بہن کے پاس ٹھہرے رہیں جب انہوں نے اس بات کا تذکرہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ کو یہ حکم دیا کہ وہ اپنی والدہ کے پاس ٹھہرے رہیں اور سیدنا ابوبردہ رضی اللہ عنہ کو ساتھ لے گئے جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم واپس تشریف لائے تو ان خاتون کا انتقال ہو گیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی والدہ کی نماز جنازہ پڑھائی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 4148]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (792)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 792»

الحكم على الحديث:
إسناده صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4149
وَعَنْ جُنَادَةَ بْنِ سَلْمٍ قَالَ: تُوُفِّيَ جَابِرُ بْنُ سَمُرَةَ فَصَلَّى عَلَيْهِ عَمْرُو بْنُ حُرَيْثٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَجُنَادَةُ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَضَعَّفَهُ أَبُو زُرْعَةَ وَأَبُو حَاتِمٍ.
جنادہ بن سلم بیان کرتے ہیں: سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ کا انتقال ہو گیا تو عمرو بن حریث نے ان کی نماز جنازہ پڑھائی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ جنادہ نامی راوی کو ابن حبان نے ”ثقہ“ قرار دیا ہے ابوزرعہ اور ابوحاتم نے انہیں ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 4149]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4150
وَعَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ قَالَ: اجْتَمَعَ جَرِيرٌ وَالْأَشْعَثُ فِي جِنَازَةٍ، فَقَدَّمَ الْأَشْعَثُ جَرِيرًا فَصَلَّى عَلَيْهَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
قیس بن ابوحازم بیان کرتے ہیں: سیدنا جریر رضی اللہ عنہ اور سیدنا اشعت ایک جنازے میں اکھٹے ہوئے تو سیدنا اشعث رضی اللہ عنہ نے سیدنا جریر رضی اللہ عنہ کو آگے کیا، تو انہوں نے نماز جنازہ پڑھائی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 4150]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4151
وَعَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ، أَنَّ عَائِذَ بْنَ عَمْرٍو أَوْصَى أَنْ يُصَلِّيَ عَلَيْهِ أَبُو بَرْزَةَ [ الْأَسْلَمِيُّ، فَرَكِبَ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ زِيَادٍ لِيُصَلِّيَ عَلَيْهِ فَلَمَّا بَلَغَ قَصْرَ هِشَامٍ قِيلَ لَهُ: إِنَّهُ قَدْ أَوْصَى أَنْ يُصَلِّيَ عَلَيْهِ أَبُو بَرْزَةَ ] فَرَكِبَ [ دَابَّتَهُ ] رَاجِعًا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ثابت بنانی بیان کرتے ہیں: عائذ بن عمرو نے یہ وصیت کی کہ سیدنا ابوبرزہ اسلمی رضی اللہ عنہ ان کی نماز جنازہ پڑھائیں عبیداللہ بن زیاد ان کی نماز جنازہ پڑھانے کے لئے سوار ہو کر آیا جب وہ ہشام کے قصر کے پاس پہنچا تو اسے یہ بتایا گیا کہ انہوں نے تو یہ وصیت کی ہے کہ سیدنا ابوبرزہ رضی اللہ عنہ ان کی نماز جنازہ پڑھائیں تو وہ اپنی سواری پر سوار ہو کر واپس چلا گیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 4151]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير 17/18»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4152
وَعَنِ الْحَارِثِ بْنِ وَهْبٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا تَزَالُ أُمَّتِي فِي مَسْكَةٍ مِنْ دِينِهَا مَا لَمْ يَكِلُوا الْجَنَائِزَ إِلَى أَهْلِهَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا حارث بن وہب رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میری امت کے لوگ اس وقت تک دین پر گامزن رہیں گے جب تک وہ جنائز کو ان کے اہل خانہ کے سپرد نہیں کریں گے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 4152]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3263»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4153
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: لَمْ يُوَقَّتْ لَنَا فِي الصَّلَاةِ عَلَى الْمَيِّتِ قِرَاءَةٌ وَلَا قَوْلٌ، كَبِّرْ مَا كَبَّرَ الْإِمَامُ، وَأَكْثِرْ مِنْ طِيبِ الْكَلَامِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ہمارے لئے نماز جنازہ میں کوئی قرأت یا کوئی مخصوص دعا مقرر نہیں کی گئی ہے، جب امام تکبیر کہے، تو تم بھی تکبیر کہو، اور عمدہ گفتگو کثرت کے ساتھ کرو (یعنی اچھے الفاظ میں میت کے لئے دعا کرو)۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 4153]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4154
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَرْفَعُ يَدَيْهِ عِنْدَ التَّكْبِيرَةِ فِي كُلِّ صَلَاةٍ وَعَلَى الْجَنَائِزِ.
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ خَلَا قَوْلَهُ: وَعَلَى الْجَنَائِزِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَرَّرٍ، وَهُوَ مَجْهُولٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہر نماز میں اور نماز جنازہ میں تکبیر کہتے وقت رفع یدین کرتے تھے۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ روایت ”صحیح“ میں منقول ہے، تاہم یہ الفاظ نہیں ہیں: ”نماز جنازہ میں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن محرر ہے، اور وہ مجہول ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 4154]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط، (8584)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4155
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى جِنَازَةٍ وَمَعَهُ سَبْعَةُ نَفَرٍ، فَجَعَلَ ثَلَاثَةً صَفًّا، وَاثْنَيْنِ صَفًّا، وَاثْنَيْنِ صَفًّا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَفِيهِ كَلَامٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز جنازہ پڑھائی آپ کے ساتھ سات افراد تھے آپ نے تین آدمیوں کی ایک صف بنائی دو آدمیوں کی ایک صف بنائی اور دو آدمیوں کی ایک صف بنائی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 4155]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7785)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7785»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں