🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

85. بَابُ الصَّلَاةِ عَلَى الْجِنَازَةِ .
نماز جنازہ ادا کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4166
وَعَنِ الْحَارِثِ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَّمَهُمُ الصَّلَاةَ عَلَى الْمَيِّتِ:" اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِأَحْيَائِنَا وَأَمْوَاتِنَا، وَأَصْلِحْ ذَاتَ بَيْنِنَا، وَأَلِّفْ بَيْنَ قُلُوبِنَا، اللَّهُمَّ هَذَا عَبَدُكَ فَلَانُ بْنُ فُلَانٍ، لَا نَعْلَمُ إِلَّا خَيْرًا، وَأَنْتَ أَعْلَمُ بِهِ، فَاغْفِرْ لَنَا وَلَهُ"، قَالَ: فَقُلْتُ لَهُ - وَأَنَا أَصْغَرُ الْقَوْمِ: فَإِنْ لَمْ أَعْلَمْ خَيْرًا؟ قَالَ:" لَا تَقُلْ إِلَّا مَا تَعْلَمُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ، لَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ.
سیدنا حارث رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں نماز جنازہ کی تعلیم دیتے ہوئے انہیں (اس دعا کی تعلیم دی تھی) ”اے اللہ! ہمارے زندہ لوگوں اور ہمارے مرحومین کی مغفرت کر دے ہمارے معاملات کو ٹھیک کر دے ہمارے دلوں کے درمیان الفت پیدا کر دے اے اللہ! یہ تیرا بندہ فلاں بن فلاں ہے ہمیں صرف بھلائی کا علم ہے، اور تو اس کے بارے میں زیادہ بہتر جانتا ہے، تو ہماری اور اس کی مغفرت کر دے“۔ راوی بیان کرتے ہیں: میں نے آپ کی خدمت میں عرض کی: حالانکہ میں ان میں سب سے کمسن تھا کہ اگر مجھے بھلائی کا علم نہ ہو؟ تو آپ نے فرمایا: تم صرف وہ بات کہو جو تم جانتے ہو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے وہ ثقہ ہے، لیکن وہ تدلیس کرنے والا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 4166]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3265)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3265، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5909»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4167
وَعَنْ يَزِيدَ بْنِ رُكَانَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ إِذَا صَلَّى عَلَى الْمَيِّتِ كَبَّرَ أَرْبَعًا ثُمَّ قَالَ:" اللَّهُمَّ عَبْدُكَ وَابْنُ أَمَتِكَ، احْتَاجَ إِلَى رَحْمَتِكَ، وَأَنْتَ غَنِيٌّ عَنْ عَذَابِهِ، فَإِنْ كَانَ مُحْسِنًا فَزِدْ فِي إِحْسَانَهُ، وَإِنْ كَانَ مُسِيئًا فَتَجَاوَزْ عَنْهُ"، ثُمَّ يَدْعُو مَا شَاءَ اللَّهُ أَنْ يَدْعُوَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ يَعْقُوبُ بْنُ حُمَيْدٍ، وَفِيهِ كَلَامٌ.
سیدنا یزید بن رکانہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز جنازہ ادا کرتے تھے تو چار تکبیریں کہتے تھے، اور یہ دعا کرتے تھے: ”اے اللہ! یہ تیرا بندہ ہے، اور تیری کنیز کا بیٹا ہے یہ تیری رحمت کا محتاج ہے، اور تو اس کو عذاب دینے سے بے نیاز ہے اگر یہ اچھائی کرنے والا تھا، تو تو اس کی اچھائی میں اضافہ کر دے اور اگر یہ برائی کرنے والا تھا، تو تو اس سے درگزر فرما لے“۔ پھر جو اللہ کو منظور ہوتا تھا آپ وہ دعا کرتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یعقوب بن حمید ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 4167]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (249/22)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4168
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: مَاتَ ابْنٌ لِأَبِي طَلْحَةَ فَصَلَّى عَلَيْهِ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأُمُّ سُلَيْمٍ خَلْفَ أَبِي طَلْحَةَ ; كَأَنَّهُمْ عُرْفُ دِيكٍ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ أُمُّ يَحْيَى ; وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهَا.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ کے صاحبزادے انتقال کر گئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی نماز جنازہ پڑھائی سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ کے پیچھے کھڑی ہوئی تھیں، یوں لگتا تھا جیسے وہ لوگ مرغ کی کلغی ہیں۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی اُم یحیی ہے، میں نے کسی کو اس خاتون کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 4168]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 12858»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4169
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ، أَنَّ أَبَا طَلْحَةَ دَعَا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى عُمَيْرِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ حِينَ تُوُفِّيَ، فَأَتَاهُمْ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَصَلَّى عَلَيْهِ فِي مَنْزِلِهِ، فَتَقَدَّمَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَكَانَ أَبُو طَلْحَةَ وَرَاءَهُ، وَأُمُّ سُلَيْمٍ وَرَاءَ أَبِي طَلْحَةَ، لَمْ يَكُنْ مَعَهُمْ غَيْرُهُمْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
عبداللہ بن ابوطلحہ بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو عمیر بن ابوطلحہ کے انتقال پر ان کی نماز جنازہ کے لئے بلایا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان لوگوں کے ہاں تشریف لائے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں کے گھر میں اس بچے کی نماز جنازہ پڑھائی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم آگے ہو گئے سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ آپ کے پیچھے تھے سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ کے پیچھے تھیں اور ان کے ساتھ ان کے علاوہ کوئی اور نہیں تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 4169]
تخریج الحدیث: «أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 1390، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4727، وأخرجه شرح معاني الآثار برقم: 2898، وأخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 7555، وأخرجه شرح السنة برقم: 1505»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4170
وَعَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ: صَلَّيْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى جِنَازَةٍ، فَسَلَّمَ عَنْ يَمِينِهِ وَعَنْ شِمَالِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ خَالِدُ بْنُ نَافِعٍ الْأَشْعَرِيُّ ضَعَّفَهُ أَبُو زُرْعَةَ.
سیدنا ابوموسی اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء میں نماز جنازہ ادا کی، تو آپ نے دائیں طرف اور بائیں طرف سلام پھیرا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی خالد بن نافع اشعری ہے، جسے الوزرعہ نے ”ضعیف“ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 4170]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4171
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: خِلَالٌ كَانَ يَفْعَلُهُنَّ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - تَرَكَهُنَّ النَّاسُ: إِحْدَاهُنَّ تَسْلِيمُ الْإِمَامِ فِي الْجِنَازَةِ مِثْلَ تَسْلِيمِهِ فِي الصَّلَاةِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: کچھ کام ایسے ہیں جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کیا کرتے تھے، اور لوگوں نے انہیں ترک کر دیا ہے، ان میں سے ایک امام کا نماز جنازہ میں اس طرح سلام پھیرنا ہے، جس طرح وہ عام نماز میں سلام پھیرتا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 4171]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10022)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10022، وأخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 7631»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں