🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

85. بَابُ الصَّلَاةِ عَلَى الْجِنَازَةِ .
نماز جنازہ ادا کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4156
وَعَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ يَزِيدَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا صَلَّيْتُمْ عَلَى الْجِنَازَةِ فَاقْرَءُوا بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُعَلَّى بْنُ حُمْرَانَ ; وَلَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ مُوَثَّقُونَ، وَفِي بَعْضِهِمْ.
سیدہ اسماء بنت یزید رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب تم نماز جنازہ ادا کرو تو سورت فاتحہ پڑھ لو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی معلی بن حمران ہے میں نے کسی کو اس کا ذکر کرتے ہوئے نہیں پایا ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے، اور اس کے بعض رجال (کے بارے میں کلام کیا گیا ہے)۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 4156]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير، (162/24)،»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4157
وَعَنْ أُمِّ عَفِيفٍ قَالَتْ: بَايَعْنَا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حِينَ بَايَعَ النِّسَاءَ ; فَأَخَذَ عَلَيْهِنَّ أَنْ لَا تُحَدِّثْنَ الرَّجُلَ إِلَّا مَحْرَمًا،وَأَمَرَنَا أَنْ نَقْرَأَ عَلَى مَيِّتِنَا بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَبْدُ الْمُنْعِمِ أَبُو سَعِيدٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدہ ام عفیف رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے خواتین سے بیعت لی تھی تو ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیت کی تھی آپ نے خواتین سے یہ بیعت لی تھی کہ تم کسی غیر محرم کے ساتھ بات چیت نہیں کرو گی، اور آپ نے ہمیں یہ حکم دیا تھا کہ ہم اپنے مردوں پر سورت فاتحہ پڑھیں گی (یعنی نماز جنازہ میں سورت فاتحہ پڑھیں گی)۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالمنعم ابوسعید ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 4157]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (168/25)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4158
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَرَأَ عَلَى الْجِنَازَةِ أَرْبَعَ مَرَّاتٍ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ نَاهِضُ بْنُ الْقَاسِمِ ; وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز جنازہ میں چار مرتبہ سورت «الحمدلله رب العالمين» پڑھی تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ناہض بن قاسم ہے میں نے کسی کو اس کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 4158]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8565»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4159
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: أُتِيَ بِجِنَازَةِ جَابِرِ بْنِ عَتِيكٍ - أَوْ قَالَ: سَهْلِ بْنِ عَتِيكٍ - وَكَانَ أَوَّلَ مَنْ صُلِّيَ عَلَيْهِ فِي مَوْضِعِ الْجَنَائِزِ، فَتَقَدَّمَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَكَبَّرَ فَقَرَأَ بِأُمِّ الْقُرْآنِ فَجَهَرَ بِهَا ثُمَّ كَبَّرَ الثَّانِيَةَ ثُمَّ كَبَّرَ الثَّالِثَةَ فَدَعَا لِلْمَيِّتِ فَقَالَ:" اللَّهُمَّ اغْفِرْ لَهُ وَارْحَمْهُ وَارْفَعْ دَرَجَتَهُ"، ثُمَّ كَبَّرَ الرَّابِعَةَ، فَدَعَا لِلْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ، ثُمَّ سَلَّمَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ يَزِيدَ بْنِ عَبْدِ الْمَلِكِ النَّوْفَلِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدنا جابر بن عتیک رضی اللہ عنہ (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) سیدنا سہل بن عتیک رضی اللہ عنہ کا جنازہ لایا گیا یہ وہ پہلے فرد ہیں جن کی نماز جنازہ، جنازگاہ میں ادا کی گئی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم آگے بڑھے آپ نے تکبیر پڑھی پھر آپ نے سورت فاتحہ پڑھی اور اسے بلند آواز میں پڑھا پھر آپ نے دوسری تکبیر کہی پھر آپ نے تیسری تکبیر کہی آپ نے میت کے لئے دعا کرتے ہوئے یہ کہا: ”اے اللہ! تو اس کی مغفرت کر دے تو اس پر رحم کر تو اس کے درجہ کو بلند کر دے“۔ پھر آپ نے چوتھی تکبیر کہی پھر آپ نے مومن مردوں اور مومن خواتین کے لئے دعا کی اور پھر سلام پھیر دیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن یزید بن عبدالملک نوفلی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 4159]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4160
وَعَنْ أَبِي قَتَادَةَ أَنَّهُ شَهِدَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى مَيِّتٍ قَالَ: فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ:" اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِحَيِّنَا وَمَيِّتِنَا، وَشَاهِدِنَا وَغَائِبِنَا، وَصَغِيرِنَا وَكَبِيرِنَا، وَذَكَرِنَا وَأُنْثَانَا". وَزَادَ أَبُو سَلَمَةَ:" مَنْ أَحْيَيْتَهُ مِنَّا فَأَحْيِهِ عَلَى الْإِسْلَامِ، وَمَنْ تَوَفَّيْتَهُ مِنَّا فَتَوَفَّهُ عَلَى الْإِيمَانِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: وہ ایک نماز جنازہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ موجود تھے وہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ دعا کرتے ہوئے سنا: ”اے اللہ! تو ہمارے زندہ افراد ہمارے مرحومین ہمارے موجود افراد ہمارے غیر موجود افراد ہمارے چھوٹوں ہمارے بڑوں ہمارے مردوں اور ہماری خواتین کی مغفرت کر دے“۔ ابوسلمہ نامی راوی نے یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: ”تو ہم میں سے جس کو زندہ رکھے گا اسے اسلام پر زندہ رکھنا اور تو ہم میں سے جسے موت دے گا اسے ایمان پر موت دینا“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 4160]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 22048، 8591، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 11151، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 966، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1893، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 1024، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1498»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4161
وَعَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ فِي الصَّلَاةِ عَلَى الْمَيِّتِ:" اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِحَيِّنَا وَمَيِّتِنَا، وَشَاهِدِنَا وَغَائِبِنَا، ذَكَرِنَا وَأُنْثَانَا، وَصَغِيرِنَا وَكَبِيرِنَا، مَنْ أَحْيَيْتَهُ مِنَّا فَأَحْيِهِ عَلَى الْإِسْلَامِ، وَمَنْ تَوَفَّيْتَهُ مِنَّا فَتَوَفَّهُ عَلَى الْإِيمَانِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي لَيْلَى، وَفِيهِ كَلَامٌ.
ابوسلمہ بن عبدالرحمن بن عوف اپنے والد کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز جنازہ میں یہ دعا کی: ”اے اللہ! تو ہمارے زندہ ہمارے مرحومین ہمارے موجود افراد غیر موجود افراد ہمارے مردوں ہماری خواتین ہمارے چھوٹوں ہمارے بڑوں کی مغفرت کر دے ہم میں سے جسے تو زندہ رکھے گا، اس کو اسلام پر زندہ رکھنا اور ہم میں سے جسے تو موت دے گا اسے ایمان پر موت دینا“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن ابولیلی ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 4161]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند البزار برقم: 1045، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 971»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4162
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ فِي الصَّلَاةِ عَلَى الْمَيِّتِ:" اللَّهُمَّ اغْفِرْ لَهُ وَصَلِّ عَلَيْهِ وَأَوْرِدْهُ حَوْضَ رَسُولِكَ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَزَادَ:" وَبَارَكَ فِيهِ". وَفِيهِ عَاصِمُ بْنُ هِلَالٍ وَثَّقَهُ أَبُو حَاتِمٍ، وَضَعَّفَهُ غَيْرُهُ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو نماز جنازہ میں یہ پڑھتے ہوئے سنا: ”اے اللہ! تو اس کی مغفرت کر دے تو اس پر رحمت نازل کر اور اسے اپنے رسول کے حوض پر لے آنا“۔
یہ روایت ابویعلیٰ نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ انہوں نے اس میں یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: ”تو اس میں برکت رکھ دے“۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی عاصم بن ہلال ہے، جسے ابوحاتم نے ”ثقہ“ قرار دیا ہے، اور دیگر حضرات نے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 4162]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (4797)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1892»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4163
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ كَانَ إِذَا صَلَّى عَلَى الْجِنَازَةِ قَالَ:" اللَّهُمَّ عَبْدُكَ وَابْنُ عَبْدِكَ، كَانَ يَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُكَ وَرَسُولُكَ، وَأَنْتَ أَعْلَمُ بِهِ، إِنْ كَانَ مُحْسِنًا فَزِدْ فِي إِحْسَانِهِ، وَإِنْ كَانَ مُسِيئًا فَاغْفِرْ لَهُ، وَلَا تَحْرِمْنَا أَجْرَهُ، وَلَا تَفْتِنَّا بَعْدَهُ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں: جب آپ نماز جنازہ ادا کرتے تھے تو اس میں یہ دعا پڑھتے تھے: ”اے اللہ! یہ تیرا بندہ ہے تیرے بندے کا بیٹا ہے یہ اس بات کی گواہی دیتا تھا کہ تیرے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، اور سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم تیرے بندے اور تیرے رسول ہیں تو اس کے بارے میں زیادہ بہتر جانتا ہے اگر یہ اچھائی کرنے والا تھا، تو اس کی اچھائی میں اضافہ کر دے اور اگر یہ برائی کرنے والا تھا، تو اس کی مغفرت کر دے تو ہمیں اس کے اجر سے محروم نہ رکھنا اور اس کے بعد ہمیں آزمائش کا شکار نہ کرنا“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 4163]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند، (6598)، أخرجه موطأ مالك برقم: 533، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 3073، وأخرجه رياض الصالحين برقم: 976، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1890/2»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4164
وَعَنْ أَبِي الصِّدِّيقِ النَّاجِيِّ قَالَ: سَأَلْنَا أَبَا سَعِيدٍ عَنِ الصَّلَاةِ عَلَى الْجِنَازَةِ؟ قَالَ: كُنَّا نَقُولُ: اللَّهُمَّ أَنْتَ رَبُّنَا وَرَبُّهُ خَلَقْتَهُ، وَرَزَقْتَهُ، وَأَحْيَيْتَهُ، وَكَفَلْتَهُ، فَاغْفِرْ لَنَا وَلَهُ، وَلَا تَحْرِمْنَا أَجْرَهُ، وَلَا تُضِلَّنَا بَعْدَهُ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا شَيْخَ الْبَزَّارِ.
ابوصدیق ناجی بیان کرتے ہیں: ہم نے سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ سے نماز جنازہ کے بارے میں دریافت کیا، تو انہوں نے جواب دیا ہم یہ پڑھا کرتے تھے: ”اے اللہ! تو ہمارا اور اس کا پروردگار ہے، تو نے اسے پیدا کیا، تو نے اسے رزق عطا کیا، تو نے اسے زندگی دی تو اس کا کفیل ہوا تو ہماری اور اس کی مغفرت کر دے تو ہمیں اس کے اجر سے محروم نہ رکھنا اور اس کے بعد تو ہمیں گمراہ نہ کرنا“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ امام بزار کے استاد کے علاوہ اس کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 4164]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام البزار فى المسند (818)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4165
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ إِذَا صَلَّى عَلَى الْمَيِّتِ قَالَ:" اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِحَيِّنَا، وَمَيِّتِنَا، وَشَاهِدِنَا، وَغَائِبِنَا، وَلِأُنْثَانَا وَذُكُورِنَا، مَنْ أَحْيَيْتَهُ مِنَّا فَأَحْيِهِ عَلَى الْإِسْلَامِ، وَمَنْ تَوَفَّيْتُهُ مِنَّا فَتَوَفَّهُ عَلَى الْإِيمَانِ، اللَّهُمَّ عَفْوَكَ عَفْوَكَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نماز جنازہ میں یہ دعا کرتے تھے: ”اے اللہ! تو ہمارے زندوں، ہمارے مرحومین ہمارے موجود افراد ہمارے غیر موجود افراد ہماری خواتین ہمارے مردوں کی مغفرت کر دے ہم میں سے جسے تو زندگی دے گا اسے اسلام پر زندہ رکھنا اور ہم میں سے جسے تو موت دے گا اسے ایمان پر موت دینا اے اللہ! تیری معافی کا سوال ہے تیری معافی کا سوال ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 4165]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12680). اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1158)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12680، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1158»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں