الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
99. بَابُ كُلِّ أَحَدٍ يُدْفَنُ فِي التُّرْبَةِ الَّتِي خُلِقَ مِنْهَا .
ہر شخص اس مٹی میں دفن ہوتا ہے، جس سے اسے پیدا کیا گیا ہوتا ہے
حدیث نمبر: 4226
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَرَّ بِالْمَدِينَةِ فَرَأَى جَمَاعَةً يَحْفِرُونَ قَبْرًا، فَسَأَلَ عَنْهُ فَقَالُوا: حَبَشِيٌّ قَدِمَ فَمَاتَ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، سِيقَ مِنْ أَرْضِهِ وَسَمَائِهِ إِلَى التُّرْبَةِ الَّتِي خُلِقَ مِنْهَا".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ وَالِدُ عَلِيِّ بْنِ الْمَدِينِيِّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ وَالِدُ عَلِيِّ بْنِ الْمَدِينِيِّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر مدینہ منورہ میں ایک جگہ سے ہوا آپ نے کچھ لوگوں کو دیکھا کہ وہ ایک قبر کھود رہے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میت کے بارے میں دریافت کیا، تو لوگوں نے بتایا: ایک حبشی شخص آیا تھا اور وہ انتقال کر گیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے اسے اس کی زمین اور آسمان سے اس مٹی کی طرف لایا گیا ہے، جس سے اسے پیدا کیا گیا تھا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ ہے، جو علی بن مدینی کا والد ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4226]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ ہے، جو علی بن مدینی کا والد ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4226]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام البزار فى المسند (842)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 4226 in Urdu