🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
99. بَابُ كُلِّ أَحَدٍ يُدْفَنُ فِي التُّرْبَةِ الَّتِي خُلِقَ مِنْهَا .
ہر شخص اس مٹی میں دفن ہوتا ہے، جس سے اسے پیدا کیا گیا ہوتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4227
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ: مَرَّ بِنَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ وَنَحْنُ نَحْفِرُ قَبْرًا فَقَالَ:" مَا تَصْنَعُونَ؟"، فَقُلْنَا: نَحْفِرُ قَبْرًا لِهَذَا الْأَسْوَدِ، فَقَالَ:" جَاءَتْ بِهِ مَنِيَّتُهُ إِلَى تُرْبَتِهِ"، قَالَ أَبُو أُسَامَةَ: تَدْرُونَ يَا أَهْلَ الْكُوفَةِ لِمَ حَدَّثْتُكُمْ بِهَذَا الْحَدِيثِ؟ لِأَنَّ أَبَا بَكْرٍ وَعُمَرَ خُلِقَا مِنْ تُرْبَةِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْأَحْوَصُ بْنُ حَكِيمٍ، وَثَّقَهُ الْعِجْلِيُّ، وَضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس سے گزرے ہم ایک قبر کھود رہے تھے۔ آپ نے دریافت کیا: تم لوگ کیا کر رہے ہو؟ ہم نے عرض کی: ہم ایک سیام نام شخص کے لئے قبر کھود رہے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس کی موت اس مخصوص مٹی تک اسے لے آئی ہے۔ ابواسامہ نامی راوی نے فرمایا: اے اہل کوفہ! کیا تم لوگ یہ بات جانتے ہو میں نے تم لوگوں کو یہ حدیث کیوں بیان کی ہے؟ اس کی وجہ یہ ہے کہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی تخلیق بھی اللہ کے رسول کی تربت سے ہوئی تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی احوص بن حکیم ہے عجلی نے اسے ”ثقہ“ قرار دیا ہے، اور جمہور نے اسے ”ضعیف“ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4227]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5122»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 4227 in Urdu