🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
83. بَابٌ مِنْهُ فِي الْمُنَافِقِينَ .
منافقین کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 424
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: كَانَ بَيْنَ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ وَوَدِيعَةَ بْنِ ثَابِتٍ كَلَامٌ، فَقَالَ وَدِيعَةُ لِعَمَّارٍ: إِنَّمَا أَنْتَ عَبْدُ أَبِي حُذَيْفَةَ بْنِ الْمُغِيرَةِ، مَا أَعْتَقَكَ بَعْدُ. قَالَ عَمَّارٌ: كَمْ كَانَ أَصْحَابُ الْعَقَبَةِ؟ قَالَ: اللَّهُ أَعْلَمُ. قَالَ: أَخْبِرْنِي عَنْ عِلْمِكَ؟ فَسَكَتَ وَدِيعَةُ. قَالَ مَنْ حَضَرَهُ: أَخْبِرْهُ عَمَّا سَأَلَكَ - وَإِنَّمَا أَرَادَ عَمَّارٌ أَنْ يُخْبِرَهُ أَنَّهُ كَانَ فِيهِمْ - قَالَ: كُنَّا نَتَحَدَّثُ أَنَّهُمْ أَرْبَعَةَ عَشَرَ رَجُلًا، فَقَالَ عَمَّارٌ: فَإِنْ كُنْتُ فِيهِمْ، فَإِنَّهُمْ خَمْسَةَ عَشَرَ. فَقَالَ وَدِيعَةُ: مَهْلًا يَا أَبَا الْيَقْظَانِ، أُنْشِدُكَ اللَّهَ أَنْ تَفْضَحَنِي الْيَوْمَ. فَقَالَ عَمَّارٌ: وَاللَّهِ مَا سَمَّيْتُ أَحَدًا وَلَا أُسَمِّيهِ أَبَدًا، وَلَكِنِّي أَشْهَدُ أَنَّ الْخَمْسَةَ عَشَرَ رَجُلًا اثْنَا عَشَرَ رَجُلًا مِنْهُمْ حِزْبُ اللَّهِ وَرَسُولِهِ فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا وَيَوْمَ يَقُومُ الْأَشْهَادُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ - وَفِي الصَّحِيحِ طَرَفٌ مِنْهُ - وَفِيهِ الْوَاقِدِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ اور ودیعہ بن ثابت کے درمیان تلخ کلامی ہو گئی تو ودیعہ نے سیدنا عمار رضی اللہ عنہ سے کہا: آپ ابوحذیفہ بن مغیرہ کے غلام ہیں، اور اس نے آپ کو آزاد نہیں کیا تھا، تو سیدنا عمار رضی اللہ عنہ نے فرمایا: عقبہ والے افراد کتنے تھے؟ (یعنی وہ لوگ، جنہوں نے ایک گھاٹی میں، اللہ کے رسول کو شہید کرنے کا منصوبہ بنایا تھا، کیونکہ ودیعہ بھی اُن افراد میں سے ایک تھا) ودیعہ نے جواب دیا: اللہ بہتر جانتا ہے، سیدنا عمار رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم مجھے اپنے علم کے حوالے سے جواب دو! تو ودیعہ خاموش رہا، حاضرین میں سے ایک صاحب نے یہ کہا: یہ (یعنی سیدنا عمار رضی اللہ عنہ) تم سے جس چیز کے بارے میں پوچھ رہے ہیں، تم انہیں بتا دو! سیدنا عمار رضی اللہ عنہ کا ارادہ یہ تھا کہ ودیعہ انہیں یہ بتائے گا کہ وہ بھی اُن افراد میں سے ایک تھا، ودیعہ نے کہا: ہم یہ بات چیت کیا کرتے تھے کہ وہ چودہ افراد تھے، سیدنا عمار رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اگر تم بھی اُن میں ہوتے، تو وہ پندرہ افراد ہوتے، تو ودیعہ بولا: اے ابویقظان! آپ ٹھہر جائیں! میں آپ کو اللہ کا واسطہ دیتا ہوں، آج آپ مجھے رسوا نہ کریں، تو سیدنا عمار رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اللہ کی قسم میں نے کسی کا نام نہیں لیا اور نہ ہی میں کبھی کسی کا نام لوں گا، لیکن میں یہ گواہی دیتا ہوں، کہ اُن 15 افراد میں سے، 12 افراد ایسے ہیں، جو دنیاوی زندگی میں اور اُس دن جب گواہ کھڑے ہوں گے۔ (وہ 12 افراد) اللہ اور اُس کے رسول کا گروہ ہوں گے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، ”صحیح“ میں اس کا ایک حصہ منقول ہے، اس کی سند میں ایک راوی واقدی ہے، جو ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 424]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 3016»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 424 in Urdu