الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
83. بَابٌ مِنْهُ فِي الْمُنَافِقِينَ .
منافقین کا بیان
حدیث نمبر: 425
وَعَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ قَالَ: خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى غَزْوَةِ تَبُوكَ فَانْتَهَى إِلَى عَقَبَةٍ، فَأَمَرَ مُنَادِيَهُ فَنَادَى: لَا يَأْخُذَنَّ الْعَقَبَةَ أَحَدٌ ; فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَسِيرُ يَأْخُذُهَا، وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَسِيرُ، وَحُذَيْفَةُ يَقُودُهُ وَعَمَّارُ بْنُ يَاسِرٍ يَسُوقُهُ، فَأَقْبَلَ رَهْطٌ مُتَلَثِّمِينَ عَلَى الرَّوَاحِلِ حَتَّى غَشُّوا النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَرَجَعَ عَمَّارٌ فَضَرَبَ وَجُوهَ الرَّوَاحِلِ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِحُذَيْفَةَ:" قُدْ قُدْ" فَلَحِقَهُ عَمَّارٌ، فَقَالَ: سُقْ سُقْ، حَتَّى أَنَاخَ، فَقَالَ لِعَمَّارٍ: هَلْ تَعْرِفُ الْقَوْمَ؟ فَقَالَ: لَا، كَانُوا مُتَلَثِّمِينَ، وَقَدْ عَرَفْتُ عَامَّةَ الرَّوَاحِلِ. قَالَ: أَتَدْرِي مَا أَرَادُوا بِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ قُلْتُ: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ. قَالَ: أَرَادُوا أَنْ يَنْفِرُوا بِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَيَطْرَحُوهُ مِنَ الْعَقَبَةِ. فَلَمَّا كَانَ بَعْدَ ذَلِكَ نَزَعَ بَيْنَ عَمَّارٍ وَبَيْنَ رَجُلٍ مِنْهُمْ شَيْءٌ مَا، يَكُونُ بَيْنَ النَّاسِ، فَقَالَ: أَنْشُدُكَ بِاللَّهِ كَمْ أَصْحَابُ الْعَقَبَةِ الَّذِينَ أَرَادُوا أَنْ يَمْكُرُوا بِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ قَالَ: نَرَى أَنَّهُمْ أَرْبَعَةَ عَشَرَ. قَالَ: فَإِنْ كُنْتُ فِيهِمْ فَكَانُوا خَمْسَةَ عَشَرَ، وَيَشْهَدُ عَمَّارٌ أَنَّ اثْنَيْ عَشَرَ حِزْبًا لِلَّهِ وَرَسُولِهِ فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا وَيَوْمَ يَقُومُ الْأَشْهَادُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوطفیل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم غزوہ تبوک کے لیے روانہ ہوئے، آپ ایک گھاٹی کے پاس پہنچے، تو آپ نے اعلان کرنے والے شخص کو حکم دیا، تو اُس نے یہ اعلان کیا: کوئی شخص گھاٹی کی طرف نہ جائے، کیونکہ اللہ کے رسول وہاں جانے لگے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سفر کر رہے تھے، سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ آپ کے جانور کے آگے چل رہے تھے، اور سیدنا عمار رضی اللہ عنہ اسے پیچھے سے ہانک رہے تھے، اسی دوران کچھ لوگ سواریوں پر سوار ہو کر آئے، انہوں نے دھاٹے باندھے ہوئے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو گھیر لیا، سیدنا عمار رضی اللہ عنہ مڑے اور اُنہوں نے اُن لوگوں کی سواریوں کے منہ پر مارا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا حذیفہ سے کہا: تم (جانور کو لے کر) چلتے رہو! چلتے رہو! پھر سیدنا عمار رضی اللہ عنہ آپ کے پاس پہنچے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم (جانور کو ہانکتے رہو! ہانکتے رہو! یہاں تک کہ (ذرا آگے جا کر) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سواری کو بٹھا لیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عمار رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا: کیا تم ان لوگوں کو پہچانتے ہو؟ سیدنا عمار رضی اللہ عنہ نے عرض کی: جی نہیں! اُنہوں نے منہ پر کپڑا لپیٹا ہوا تھا، البتہ میں اُن میں سے زیادہ تر کی سواریوں کو پہچان لوں گا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا تم جانتے ہو؟ وہ لوگ اللہ کے رسول کے بارے میں کیا ارادہ رکھتے تھے؟ میں نے عرض کی: اللہ اور اُس کا رسول بہتر جانتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اُن کا یہ ارادہ تھا کہ وہ اللہ کے رسول کو لے جائیں گے اور انہیں گھاٹی سے نیچے گرا دیں گے۔ (راوی بیان کرتے ہیں:) بعد میں، ایک مرتبہ سیدنا عمار رضی اللہ عنہ اور اُن لوگوں میں سے، ایک شخص کے درمیان تلخ کلامی ہو گئی، جس طرح لوگوں کے درمیان ہو جاتی ہے، تو سیدنا عمار رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں تمہیں اللہ کا واسطہ دے کر یہ دریافت کرتا ہوں کہ گھاٹی والے افراد کتنے تھے؟ جنہوں نے اللہ کے رسول کو دھوکہ دینے کا ارادہ کیا تھا، تو اس شخص نے کہا: ہم یہ سمجھتے ہیں کہ وہ چودہ افراد تھے، سیدنا عمار رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اگر تم بھی اُن میں ہو، تو وہ پندرہ ہوں گے۔ سیدنا عمار رضی اللہ عنہ نے اس بات کی گواہی دی کے 12 افراد دنیاوی زندگی میں، اور قیامت کے دن، اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کا گروہ شمار ہوں گے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 425]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 425]
الحكم على الحديث:
إسناده صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 425 in Urdu