الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
119. بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا زَارَ الْقُبُورَ .
جب آدمی قبر کی زیارت کرے تو کیا پڑھے؟
حدیث نمبر: 4317
وَعَنْ مُجَمِّعِ بْنِ جَارِيَةَ قَالَ: خَرَجَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي جِنَازَةٍ مِنْ بَنِي عَمْرِو بْنِ عَوْفٍ حَتَّى انْتَهَى إِلَى الْمَقْبَرَةِ فَقَالَ:" السَّلَامُ عَلَى أَهْلِ الْقُبُورِ" ثَلَاثَ مَرَّاتٍ." مَنْ كَانَ مِنْكُمْ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُسْلِمِينَ. أَنْتُمْ لَنَا فَرَطٌ، وَنَحْنُ لَكُمْ تَبَعٌ، عَافَانَا اللَّهُ وَإِيَّاكُمْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ، وَفِيهِ كَلَامٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ، وَفِيهِ كَلَامٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.
سیدنا مجمع بن جاریہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بنو عمرو بن عوف کے ایک جنازے میں شریک ہوئے آپ قبرستان آئے، تو آپ نے یہ فرمایا: ”اہل قبرستان پر سلام ہو“ یہ بات آپ نے تین مرتبہ ارشاد فرمائی: (پھر یہ فرمایا): ”تم میں سے جو شخص بھی مؤمن ہے، اور مسلمان ہے تم ہمارے پیشرو ہو، اور ہم تمہارے پیچھے آ رہے ہیں اور اللہ تعالیٰ ہمیں اور تمہیں عافیت عطا کرے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن عیاش ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے اس کی توثیق بھی کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4317]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8174»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
Majma al-Zawa'id Hadith 4317 in Urdu