🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
119. بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا زَارَ الْقُبُورَ .
جب آدمی قبر کی زیارت کرے تو کیا پڑھے؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4318
وَعَنْ بَشِيرِ بْنِ الْخَصَاصِيَةِ قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَحِقْتُهُ بِالْبَقِيعِ فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ:" السَّلَامُ عَلَى أَهْلِ الدِّيَارِ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ". وَانْقَطَعَ شِسْعِي فَقَالَ:" أَنْعِشْ قَدَمَكَ". فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، طَالَتْ عُزُوبَتِي، وَنَأَيْتُ عَنْ دَارِ قَوْمِي، فَقَالَ:" يَا بَشِيرُ، أَلَا تَحْمَدُ اللَّهَ الَّذِي أَخَذَ بِنَاصِيَتِكَ مِنْ بَيْنِ رَبِيعَةَ قَوْمٍ يَرَوْنَ لَوْلَاهُمُ انْكَفَأَتِ الْأَرْضُ بِمَنْ عَلَيْهَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، وَلَهُ طَرِيقٌ عِنْدَ أَحْمَدَ تَأْتِي فِي الْمَنَاقِبِ، إِنْ شَاءَ اللَّهُ.
سیدنا بشیر بن خصاصیہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، بقیع میں آپ کے پاس آ کے ملا، تو میں نے آپ کو یہ کہتے ہوئے سنا: ”مومنین کے علاقے کے رہنے والوں پر سلام ہو“ (راوی بیان کرتے ہیں:) میرا تسمہ ٹوٹ گیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم جوتے کے بغیر چلو! میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں اپنے علاقے سے خاصے عرصے سے دور ہوں، اور اپنی قوم کی جگہ سے دور ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے بشیر! کیا تم اس بارے میں اللہ تعالیٰ کی حمد بیان نہیں کرتے ہو کہ اللہ تعالیٰ نے ربیعہ قوم کے درمیان میں سے تمہاری پیشانی کو پکڑا اور تمہیں اسلام کی توفیق عطا کی)، وہ لوگ کہ جو یہ سمجھتے ہیں کہ اگر وہ لوگ نہ ہوتے، تو زمین، اُس کے اوپر موجود سب چیزوں سمیت اوندھی ہو جاتی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں، اس کی ایک سند امام أحمد نے بھی نقل کی ہے، جو مناقب سے متعلق باب میں آگے آئے گی، اگر اللہ نے چاہا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4318]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1236)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 4318 in Urdu