الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
87. بَابٌ فِيمَنْ يُغْوِيهِمُ الشَّيْطَانُ .
اُن لوگوں کا بیان، جنہیں شیطان بھٹکا دیتا ہے
حدیث نمبر: 448
عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ: كُنْتُ مَعَ أَبِي نُرِيدُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَمَّا كُنَّا بِبَعْضِ الطَّرِيقِ مَرَرْنَا بِحَيٍّ فَبِتْنَا فِيهِ، فَإِذَا الرَّاعِي قَدْ جَاءَ إِلَى أَهْلِ الْحَيِّ يَسْعَى يَقُولُ: لَسْتُ أَرْعَى لَكُمْ، فَإِنَّ الذِّئْبَ يَجِيءُ كُلَّ لَيْلَةٍ فَيَأْخُذُ شَاةً مِنَ الْغَنَمِ، وَالصَّنَمُ يَنْظُرُ لَا يُنْكِرُ وَلَا يُغَيِّرُ، فَقَالُوا: أَقِمْ عَلَيْنَا - أَحْسَبُهُ قَالَ: حَتَّى نَأْتِيَهُ - فَأَتَوْهُ، فَتَكَلَّمُوا حَوْلَهُ. قَالَ لِلرَّاعِي: أَقِمِ اللَّيْلَةَ. قَالَ: إِنِّي أُقِيمُ اللَّيْلَةَ حَتَّى نَنْظُرَ. قَالَ: فَبِتْنَا لَيْلَتَنَا، فَلَمَّا كَانَ صَلَاةُ الْغَدَاةِ إِذِ الرَّاعِي يَشْتَدُّ إِلَى أَهْلِ الْقَرْيَةِ يَقُولُ لَهُمْ: الْبُشْرَى، أَلَا تَرَوْنَ الذِّئْبَ مَرْبُوطًا بَيْنَ يَدَيِ الْغَنَمِ بِغَيْرِ وِثَاقٍ؟ فَجَاءُوا وَجِئْنَا مَعَهُمْ. قَالَ: فَقَالَ: نَعَمْ، هَكَذَا فَاصْنَعْ، فَقَدِمْنَا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَحَدَّثَهُ أَبِي الْحَدِيثَ فَقَالَ:" يَتَلَعَّبُ بِهِمُ الشَّيْطَانُ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَمَدَارُهُ عَلَى أَزْهَرَ بْنِ سِنَانٍ، ضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ، وَقَالَ ابْنُ عَدِيٍّ: أَحَادِيثُهُ صَالِحَةٌ لَيْسَتْ بِالْمُنْكَرَةِ جِدًّا.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَمَدَارُهُ عَلَى أَزْهَرَ بْنِ سِنَانٍ، ضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ، وَقَالَ ابْنُ عَدِيٍّ: أَحَادِيثُهُ صَالِحَةٌ لَيْسَتْ بِالْمُنْكَرَةِ جِدًّا.
معاویہ بن قرہ، اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: میں اپنے والد کے ساتھ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہونے کے ارادے سے روانہ ہوا، راستے میں کسی جگہ ہمارا گزر ایک قبیلے کے پاس سے ہوا، رات گزارنے کے لیے ہم وہاں ٹھہر گئے ایک چرواہا دوڑتا ہوا، قبیلے کے افراد کے پاس آیا، اور بولا: میں تم لوگوں کے جانور نہیں چراؤں گا، کیونکہ روزانہ رات کے وقت بھیڑیا آتا ہے اور ایک بکری لے جاتا ہے، جبکہ بت دیکھتا ہے، لیکن وہ نہ تو انکار کرتا ہے، اور نہ ہی کوئی تبدیلی کرتا ہے، اُن لوگوں نے کہا: تم ہمارے ہاں رہو! راوی کہتے ہیں: میرا خیال ہے روایت میں یہ الفاظ بھی ہیں: ہم اس بت کے پاس چلتے ہیں، وہ لوگ اس بت کے پاس آئے، اُنہوں نے اُس کے ارد گرد کوئی بات چیت کی، پھر انہوں نے چرواہے سے کہا: آج رات ٹھہرے رہو! اس چرواہے نے کہا: آج رات میں ٹھہر جاتا ہوں، تاکہ یہ دیکھوں کہ کیا بنتا ہے؟ راوی بیان کرتے ہیں: ہم بھی اُس رات وہاں ٹھہر گئے، اگلے دن صبح کی نماز کے وقت چرواہا بھاگتا ہوا بستی والوں کی طرف آیا اور اُن سے کہنے لگا: خوشخبری ہے! کیا تم نے دیکھا نہیں؟ کہ بھیڑیا کسی بندش کے بغیر بکریوں کے آگے بندھا پڑا تھا، پھر وہ لوگ آئے اُن کے ساتھ ہم بھی گئے، راوی بیان کرتے ہیں: تو اُس نے کہا: ٹھیک ہے تم اسی طرح کرو! راوی بیان کرتے ہیں: جب ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، تو میرے والد نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ واقعہ سنایا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”شیطان، ان لوگوں کے ساتھ کھلواڑ کرتا ہے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کا مدار، ازہر بن سنان نامی راوی پر ہے، جسے یحیی بن معین نے ضعیف قرار دیا ہے، ابن عدی کہتے ہیں: اس کی نقل کردہ احادیث صالح ہیں، اور زیادہ منکر نہیں ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 448]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کا مدار، ازہر بن سنان نامی راوی پر ہے، جسے یحیی بن معین نے ضعیف قرار دیا ہے، ابن عدی کہتے ہیں: اس کی نقل کردہ احادیث صالح ہیں، اور زیادہ منکر نہیں ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 448]
تخریج الحدیث: «اورده المؤلف فى كشف الأستار 98، أخرجه مسند البزار برقم: 3318»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 448 in Urdu