🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
86. بَابٌ فِي إِبْلِيسَ وَجُنُودِهِ .
ابلیس اور اُس کے لشکروں کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 447
وَعَنْ أَبِي رَيْحَانَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ إِبْلِيسَ يَضَعُ عَرْشَهُ عَلَى الْبَحْرِ فَيَتَشَبَّهُ بِاللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - وَدُونَهُ الْحُجُبُ، فَيَنْدُبُ جُنُودَهُ فَيَقُولُ: مَنْ لِفُلَانٍ الْآدَمِيِّ؟ فَيَقُومُ اثْنَانِ فَيَقُولُ: قَدْ أَجَّلْتُكُمَا سَنَةً، فَإِنْ أَغْوَيْتُمَاهُ وَضَعْتُ عَنْكُمَا التَّعَبَ، وَإِلَّا صَلَبْتُكُمَا". قَالَ: فَكَانَ يَقُولُ لِأَبِي رَيْحَانَةَ:" لَقَدْ صُلِبَ فِيكَ كَثِيرٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ طَلْحَةَ الْيَرْبُوعِيُّ، ضَعَّفَهُ النَّسَائِيُّ، وَذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ.
سیدنا ابوریحانہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”ابلیس اپنا تخت سمندر پر رکھتا ہے، اور اللہ تعالیٰ کے ساتھ مشابہت ظاہر کرتا ہے، حالانکہ اللہ تعالیٰ کی ذات سے پہلے بہت سے حجابات ہیں، ابلیس اپنے لشکر روانہ کرتا ہے، تو یہ کہتا ہے: فلاں آدمی کو کون سنبھالے گا؟ تو اُس کے دو چیلے کھڑے ہو جاتے ہیں وہ کہتا ہے: میں تم دونوں کو ایک سال کی مہلت دیتا ہوں، اگر تم دونوں نے اُسے گمراہ کر دیا، تو میں تمہاری مشقت ختم کر دوں گا، ورنہ میں تم دونوں کو مصلوب کر دوں گا“۔ راوی بیان کرتے ہیں: تو کسی شخص نے سیدنا ابوریحانہ رضی اللہ عنہ سے کہا: آپ کی وجہ سے، تو پھر بہت سے شیاطین مصلوب ہوئے ہوں گے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن طلحہ یربوعی ہے، جسے امام نسائی رحمہ اللہ نے ضعیف قرار دیا ہے، جبکہ ابن حبان نے اس کا ذکر کتاب ”الثقات“ میں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 447]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف۔


Majma al-Zawa'id Hadith 447 in Urdu