الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
86. بَابٌ فِي إِبْلِيسَ وَجُنُودِهِ .
ابلیس اور اُس کے لشکروں کا بیان
حدیث نمبر: 446
وَعَنْ أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِذَا أَصْبَحَ إِبْلِيسُ بَعَثَ جُنُودَهُ فَيَقُولُ: مَنْ أَضَلَّ الْيَوْمَ مُسْلِمًا أَلْبَسْتُهُ التَّاجَ، فَيَجِيئُونَ فَيَقُولُ أَحَدُهُمْ: لَمْ أَزَلْ بِهِ حَتَّى طَلَّقَ امْرَأَتَهُ، فَيَقُولُ: يُوشِكُ أَنْ يَتَزَوَّجَ. وَيَجِيءُ هَذَا فَيَقُولُ: لَمْ أَزَلْ بِهِ حَتَّى عَقَّ وَالِدَيْهِ، فَيَقُولُ: يُوشِكُ أَنْ يَبِرَّ. وَيَجِيءُ هَذَا فَيَقُولُ: لَمْ أَزَلْ بِهِ حَتَّى أَشْرَكَ، فَيَقُولُ: أَنْتَ أَنْتَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ، اخْتَلَطَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ، اخْتَلَطَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوموسی اشعری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جب صبح ہوتی ہے، تو ابلیس اپنے لشکریوں کو بھیجتا ہے اور یہ کہتا ہے: آج جو کسی مسلمان کو سب سے زیادہ گمراہ کرے گا، میں اُسے تاج پہناؤں گا، جب وہ لوگ واپس آتے ہیں، تو کوئی بتاتا ہے: میں ایک شخص کے ساتھ مسلسل رہا، یہاں تک کہ اُس نے اپنی بیوی کو طلاق دیدی، تو ابلیس کہتا ہے: ہو سکتا ہے، وہ شخص دوسری شادی کر لے، ایک لشکری آ کر یہ کہتا ہے: میں ایک شخص کے ساتھ مسلسل رہا، یہاں تک کہ اس نے اپنے ماں باپ کی نافرمانی کی، تو ابلیس کہتا ہے: ہو سکتا ہے وہ حسن سلوک شروع کر دے، ایک لشکری آ کر یہ کہتا ہے: میں ایک شخص کے ساتھ مسلسل رہا، یہاں تک کہ اُس نے شرک کر دیا، تو ابلیس کہتا ہے: تم ہی ہو، تم ہی ہو (یعنی تم وہ شخص ہو، جو اس بات کے لائق ہے کہ میں تمہیں تاج پہناؤں)“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے، جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا، اس کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 446]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے، جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا، اس کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 446]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 446 in Urdu