🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
86. بَابٌ فِي إِبْلِيسَ وَجُنُودِهِ .
ابلیس اور اُس کے لشکروں کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 445
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" قَالَ إِبْلِيسُ لِرَبِّهِ: يَا رَبِّ، أَهْبَطْتَ آدَمَ، وَقَدْ عَلِمْتُ أَنَّهُ سَيَكُونُ كِتَابٌ وَرُسُلٌ، فَمَا كِتَابُهُمْ وَرُسُلُهُمْ؟ قَالَ: رُسُلُهُمُ الْمَلَائِكَةُ، وَالنَّبِيُّونَ مِنْهُمْ، وَكُتُبُهُمُ التَّوْرَاةُ وَالْإِنْجِيلُ وَالزَّبُورُ وَالْفُرْقَانُ. قَالَ: فَمَا كِتَابِي؟ قَالَ: كِتَابُكَ الْوَشْمُ، وَقُرْآنُكَ الشِّعْرُ، وَرُسُلُكَ الْكَهَنَةُ، وَطَعَامُكَ مَالَا يُذْكَرُ اسْمُ اللَّهِ عَلَيْهِ، وَشَرَابُكَ كُلُّ مُسْكِرٍ، وَصِدْقُكَ الْكَذِبُ، وَبَيْتُكَ الْحَمَّامُ، وَمَصَايِدُكَ النِّسَاءُ، وَمُؤَذِّنُكَ الْمِزْمَارُ، وَمَسْجِدُكَ الْأَسْوَاقُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ صَالِحٍ الْأَيْلِيُّ، ضَعَّفَهُ الْعُقَيْلِيُّ.
قُلْتُ: وَيَأْتِي حَدِيثُ أَبِي أُمَامَةَ فِي أَوَآخِرِ الْأَدَبِ فِي الشِّعْرِ مِثْلُ هَذَا، أَوْ أَتَمُّ - إِنْ شَاءَ اللَّهُ -.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ابلیس نے اپنے پروردگار کی بارگاہ میں عرض کی: اے میرے پروردگار! تو سیدنا آدم علیہ السلام کو (زمین کی طرف اتار رہا ہے) مجھے پتا ہے، عنقریب کتابیں اور رسول آئیں گے، اُن (یعنی اولاد آدم) کی کتابیں اور رسول کیا ہوں گے؟ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: اُن کے رسول فرشتے ہوں گے، اُن رسولوں میں انبیاء بھی ہوں گے، اُن لوگوں کی کتابیں، تورات، انجیل، زبور اور فرقان (یعنی قرآن مجید) ہوں گی، ابلیس نے دریافت کیا: میری کتاب کون سی ہو گی؟ پروردگار نے فرمایا: تمہاری کتاب گودنا ہو گی، تمہارا قرآن، اشعار ہوں گے، تمہارے رسول، کاہن ہوں گے، اور تمہارا کھانا، ہر وہ چیز ہو گی، جس پر اللہ کا نام ذکر نہ کیا گیا ہو، اور تمہارا مشروب، ہر نشہ آور چیز ہو گی، تمہاری سچائی، جھوٹ ہو گی، تمہارا گھر، حمام ہو گا تمہارے ہتھیار، عورتیں ہوں گی، تمہاری آوازیں بلند کرنے والے، آلات موسیقی ہوں گے اور تمہاری مسجد، بازار ہوں گے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن صالح ایلی ہے، جیسے عقیلی نے ضعیف قرار دیا ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے منقول حدیث کتاب ”الادب“ کے آخر میں، شعر سے متعلق باب میں آئے گی، جو اس کی مانند، یا اس سے زیادہ مکمل ہو گی، ان شاء اللہ۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 445]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11181، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 172»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف


Majma al-Zawa'id Hadith 445 in Urdu