الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
86. بَابٌ فِي إِبْلِيسَ وَجُنُودِهِ .
ابلیس اور اُس کے لشکروں کا بیان
حدیث نمبر: 445
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" قَالَ إِبْلِيسُ لِرَبِّهِ: يَا رَبِّ، أَهْبَطْتَ آدَمَ، وَقَدْ عَلِمْتُ أَنَّهُ سَيَكُونُ كِتَابٌ وَرُسُلٌ، فَمَا كِتَابُهُمْ وَرُسُلُهُمْ؟ قَالَ: رُسُلُهُمُ الْمَلَائِكَةُ، وَالنَّبِيُّونَ مِنْهُمْ، وَكُتُبُهُمُ التَّوْرَاةُ وَالْإِنْجِيلُ وَالزَّبُورُ وَالْفُرْقَانُ. قَالَ: فَمَا كِتَابِي؟ قَالَ: كِتَابُكَ الْوَشْمُ، وَقُرْآنُكَ الشِّعْرُ، وَرُسُلُكَ الْكَهَنَةُ، وَطَعَامُكَ مَالَا يُذْكَرُ اسْمُ اللَّهِ عَلَيْهِ، وَشَرَابُكَ كُلُّ مُسْكِرٍ، وَصِدْقُكَ الْكَذِبُ، وَبَيْتُكَ الْحَمَّامُ، وَمَصَايِدُكَ النِّسَاءُ، وَمُؤَذِّنُكَ الْمِزْمَارُ، وَمَسْجِدُكَ الْأَسْوَاقُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ صَالِحٍ الْأَيْلِيُّ، ضَعَّفَهُ الْعُقَيْلِيُّ.
قُلْتُ: وَيَأْتِي حَدِيثُ أَبِي أُمَامَةَ فِي أَوَآخِرِ الْأَدَبِ فِي الشِّعْرِ مِثْلُ هَذَا، أَوْ أَتَمُّ - إِنْ شَاءَ اللَّهُ -.

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ابلیس نے اپنے پروردگار کی بارگاہ میں عرض کی: اے میرے پروردگار! تو سیدنا آدم علیہ السلام کو (زمین کی طرف اتار رہا ہے) مجھے پتا ہے، عنقریب کتابیں اور رسول آئیں گے، اُن (یعنی اولاد آدم) کی کتابیں اور رسول کیا ہوں گے؟ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: اُن کے رسول فرشتے ہوں گے، اُن رسولوں میں انبیاء بھی ہوں گے، اُن لوگوں کی کتابیں، تورات، انجیل، زبور اور فرقان (یعنی قرآن مجید) ہوں گی، ابلیس نے دریافت کیا: میری کتاب کون سی ہو گی؟ پروردگار نے فرمایا: تمہاری کتاب گودنا ہو گی، تمہارا قرآن، اشعار ہوں گے، تمہارے رسول، کاہن ہوں گے، اور تمہارا کھانا، ہر وہ چیز ہو گی، جس پر اللہ کا نام ذکر نہ کیا گیا ہو، اور تمہارا مشروب، ہر نشہ آور چیز ہو گی، تمہاری سچائی، جھوٹ ہو گی، تمہارا گھر، حمام ہو گا تمہارے ہتھیار، عورتیں ہوں گی، تمہاری آوازیں بلند کرنے والے، آلات موسیقی ہوں گے اور تمہاری مسجد، بازار ہوں گے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن صالح ایلی ہے، جیسے عقیلی نے ضعیف قرار دیا ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے منقول حدیث کتاب ”الادب“ کے آخر میں، شعر سے متعلق باب میں آئے گی، جو اس کی مانند، یا اس سے زیادہ مکمل ہو گی، ان شاء اللہ۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 445]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11181، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 172»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 446
وَعَنْ أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِذَا أَصْبَحَ إِبْلِيسُ بَعَثَ جُنُودَهُ فَيَقُولُ: مَنْ أَضَلَّ الْيَوْمَ مُسْلِمًا أَلْبَسْتُهُ التَّاجَ، فَيَجِيئُونَ فَيَقُولُ أَحَدُهُمْ: لَمْ أَزَلْ بِهِ حَتَّى طَلَّقَ امْرَأَتَهُ، فَيَقُولُ: يُوشِكُ أَنْ يَتَزَوَّجَ. وَيَجِيءُ هَذَا فَيَقُولُ: لَمْ أَزَلْ بِهِ حَتَّى عَقَّ وَالِدَيْهِ، فَيَقُولُ: يُوشِكُ أَنْ يَبِرَّ. وَيَجِيءُ هَذَا فَيَقُولُ: لَمْ أَزَلْ بِهِ حَتَّى أَشْرَكَ، فَيَقُولُ: أَنْتَ أَنْتَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ، اخْتَلَطَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ، اخْتَلَطَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوموسی اشعری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جب صبح ہوتی ہے، تو ابلیس اپنے لشکریوں کو بھیجتا ہے اور یہ کہتا ہے: آج جو کسی مسلمان کو سب سے زیادہ گمراہ کرے گا، میں اُسے تاج پہناؤں گا، جب وہ لوگ واپس آتے ہیں، تو کوئی بتاتا ہے: میں ایک شخص کے ساتھ مسلسل رہا، یہاں تک کہ اُس نے اپنی بیوی کو طلاق دیدی، تو ابلیس کہتا ہے: ہو سکتا ہے، وہ شخص دوسری شادی کر لے، ایک لشکری آ کر یہ کہتا ہے: میں ایک شخص کے ساتھ مسلسل رہا، یہاں تک کہ اس نے اپنے ماں باپ کی نافرمانی کی، تو ابلیس کہتا ہے: ہو سکتا ہے وہ حسن سلوک شروع کر دے، ایک لشکری آ کر یہ کہتا ہے: میں ایک شخص کے ساتھ مسلسل رہا، یہاں تک کہ اُس نے شرک کر دیا، تو ابلیس کہتا ہے: تم ہی ہو، تم ہی ہو (یعنی تم وہ شخص ہو، جو اس بات کے لائق ہے کہ میں تمہیں تاج پہناؤں)“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے، جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا، اس کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 446]

إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 447
وَعَنْ أَبِي رَيْحَانَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ إِبْلِيسَ يَضَعُ عَرْشَهُ عَلَى الْبَحْرِ فَيَتَشَبَّهُ بِاللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - وَدُونَهُ الْحُجُبُ، فَيَنْدُبُ جُنُودَهُ فَيَقُولُ: مَنْ لِفُلَانٍ الْآدَمِيِّ؟ فَيَقُومُ اثْنَانِ فَيَقُولُ: قَدْ أَجَّلْتُكُمَا سَنَةً، فَإِنْ أَغْوَيْتُمَاهُ وَضَعْتُ عَنْكُمَا التَّعَبَ، وَإِلَّا صَلَبْتُكُمَا". قَالَ: فَكَانَ يَقُولُ لِأَبِي رَيْحَانَةَ:" لَقَدْ صُلِبَ فِيكَ كَثِيرٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ طَلْحَةَ الْيَرْبُوعِيُّ، ضَعَّفَهُ النَّسَائِيُّ، وَذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ طَلْحَةَ الْيَرْبُوعِيُّ، ضَعَّفَهُ النَّسَائِيُّ، وَذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ.
سیدنا ابوریحانہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”ابلیس اپنا تخت سمندر پر رکھتا ہے، اور اللہ تعالیٰ کے ساتھ مشابہت ظاہر کرتا ہے، حالانکہ اللہ تعالیٰ کی ذات سے پہلے بہت سے حجابات ہیں، ابلیس اپنے لشکر روانہ کرتا ہے، تو یہ کہتا ہے: فلاں آدمی کو کون سنبھالے گا؟ تو اُس کے دو چیلے کھڑے ہو جاتے ہیں وہ کہتا ہے: میں تم دونوں کو ایک سال کی مہلت دیتا ہوں، اگر تم دونوں نے اُسے گمراہ کر دیا، تو میں تمہاری مشقت ختم کر دوں گا، ورنہ میں تم دونوں کو مصلوب کر دوں گا“۔ راوی بیان کرتے ہیں: تو کسی شخص نے سیدنا ابوریحانہ رضی اللہ عنہ سے کہا: آپ کی وجہ سے، تو پھر بہت سے شیاطین مصلوب ہوئے ہوں گے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن طلحہ یربوعی ہے، جسے امام نسائی رحمہ اللہ نے ضعیف قرار دیا ہے، جبکہ ابن حبان نے اس کا ذکر کتاب ”الثقات“ میں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 447]

إسناده ضعیف۔