🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
35. بَابُ مَا جَاءَ فِي السُّؤَالِ .
مانگنے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4503
وَعَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ: بَايَعَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَمْسًا وَوَاثَقَنِي سَبْعًا، وَأَشْهَدَ اللَّهَ عَلَيَّ تِسْعًا: أَنِّي لَا أَخَافُ فِي اللَّهَ لَوْمَةَ لَائِمٍ.
قَالَ أَبُو الْمُثَنَّى: قَالَ أَبُو ذَرٍّ: فَدَعَانِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ:" هَلْ لَكَ فِي الْبَيْعَةِ وَلَكَ الْجَنَّةُ؟". قُلْتُ: نَعَمْ. وَبَسَطْتُ يَدِي، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يَشْتَرِطُ عَلَيَّ أَنْ لَا أَسْأَلَ النَّاسَ شَيْئًا. قُلْتُ: نَعَمْ. قَالَ:" وَلَا سَوْطَكَ إِنْ سَقَطَ مِنْكَ حَتَّى تَنْزِلَ فَتَأْخُذَهُ".
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پانچ چیزوں کے حوالے سے مجھ سے بیعت لی تھی، سات چیزوں کے حوالے سے مجھ سے پختہ عہد لیا تھا، اور نو چیزوں کے حوالے سے اللہ تعالٰی کو گواہ بنایا تھا۔ یہ کہ میں اللہ تعالی کے بارے میں کسی ملامت کرنے والے کی ملامت کی پرواہ نہیں کروں گا۔ ابومثنی بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ نے یہ بات بیان کی ہے: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے بلایا اور ارشاد فرمایا: کیا تم بیعت کرنے میں دلچسپی رکھتے ہو؟ تمہیں جنت ملے گی، میں نے عرض کی: جی ہاں! پھر میں نے ہاتھ پھیلایا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ پر شرط عائد کرتے ہوئے یہ بات ارشاد فرمائی کہ میں کبھی لوگوں سے کچھ نہیں مانگوں گا، میں نے عرض کی: ٹھیک ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہاں تک کہ اگر تمہاری چھڑی گر جائے گی، تو وہ بھی نہیں مانگو گے، بلکہ خود اتر کر اسے پکڑو گے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4503]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 20998»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 4503 in Urdu