الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
35. بَابُ مَا جَاءَ فِي السُّؤَالِ .
مانگنے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 4505
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ يُبَايِعُ؟". فَقَالَ ثَوْبَانُ مَوْلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: [عَلَى مَ نُبَايِعُ؟ أَلَيْسَ قَدْ بَايَعْنَاكَ مَرَّةً] يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" عَلَى أَنْ لَا تَسْأَلُوا أَحَدًا شَيْئًا". فَقَالَ ثَوْبَانُ: فَمَا لَهُ بِهِ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" الْجَنَّةُ". فَبَايَعَهُ ثَوْبَانُ. قَالَ أَبُو أُمَامَةَ: فَلَقَدْ رَأَيْتُهُ بِمَكَّةَ فِي أَجْمَعِ مَا يَكُونُ مِنَ النَّاسِ يَسْقُطُ سَوْطُهُ، وَهُوَ رَاكِبٌ فَرُبَّمَا وَقَعَ عَلَى عَاتِقِ رَجُلٍ فَيَأْخُذُهُ الرَّجُلُ فَيُنَاوِلُهُ فَمَا يَأْخُذُهُ مِنْهُ حَتَّى يَكُونَ هُوَ يَنْزِلُ فَيَأْخُذُهُ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کون بیعت کرے گا؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ نے عرض کی: ہم کس بات پر بیعت کریں؟ کیا ہم ایک مرتبہ آپ کی بیعت کر نہیں چکے ہیں؟ یا رسول اللہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس بات پر کہ تم کبھی کسی سے کچھ نہیں مانگو گے، سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! اس کے عوض میں آدمی کو کیا ملے گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جنت، تو سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیعت کر لی۔ سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ کو مکہ میں دیکھا کہ وہ لوگوں کے ہجوم میں موجود تھے، ان کی چھڑی گر گئی، وہ سوار تھے، ان کی چھڑی کسی شخص کے کندھے پر گری تھی، اُس شخص نے اسے لیا اور انہیں پکڑانا چاہا، تو انہوں نے اس سے نہیں لی، یہاں تک کہ وہ خود نیچے اترے اور انہوں نے خود وہ اُٹھائی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4505]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7832)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 4505 in Urdu