🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
35. بَابُ مَا جَاءَ فِي السُّؤَالِ .
مانگنے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4513
وَعَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: كَانَتْ لِي عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عِدَةٌ، فَلَمَّا فُتِحَتْ قُرَيْظَةُ جِئْتُ لِيُنْجِزَ لِي مَا وَعَدَنِي فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ:" مَنْ يَسْتَغْنِ يُغْنِهِ اللَّهُ، وَمَنْ يَقْنَعْ يُقْنِعْهُ اللَّهُ". فَقُلْتُ فِي نَفْسِي: لَا جَرَمَ، لَا أَسْأَلُهُ شَيْئًا صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَأَبُو سَلَمَةَ قِيلَ: إِنَّهُ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَبِيهِ.
ابوسلمہ بن عبدالرحمن، اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے ساتھ وعدہ کیا ہوا تھا، جب قریظہ فتح ہوا، تو میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، تاکہ آپ نے میرے ساتھ جو وعدہ کیا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم وہ پورا کر دیں، تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”جو شخص بے نیازی اختیار کرتا ہے، اللہ تعالی اسے بے نیاز رکھتا ہے، جو شخص قناعت حاصل کرنا چاہتا ہے، اللہ تعالی اسے قناعت عطا کر دیتا ہے“۔ راوی کہتے ہیں: تو میں نے دل میں سوچا کہ یہ تو ضروری ہے کہ میں اب آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے کچھ نہ مانگوں۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، ابوسلمہ نامی راوی کے بارے میں یہ بات بیان کی گئی ہے: انہوں نے اپنے والد سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4513]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام البزار فى المسند (914)، أخرجه مسند البزار برقم: 1039»

الحكم على الحديث:
إسناده منقطع


Majma al-Zawa'id Hadith 4513 in Urdu