🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
35. بَابُ مَا جَاءَ فِي السُّؤَالِ .
مانگنے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4514
وَعَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ سَأَلَ مَسْأَلَةً عَنْ ظَهْرِ غِنًى اسْتَكْثَرَ بِهَا مِنْ رَضْفِ جَهَنَّمَ". قَالُوا: وَمَا ظَهْرُ غِنًى؟ قَالَ:" عَشَاءُ لَيْلَةٍ".
رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِي إِسْنَادِهِمَا الْحَسَنُ بْنُ ذَكْوَانَ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ. وَالْحَسَنُ - وَإِنْ أَخْرَجَ لَهُ الْبُخَارِيُّ - فَقَدْ ضَعَّفَهُ غَيْرُ وَاحِدٍ، وَلَمْ يَسْمَعْهُ مِنْ حَبِيبٍ. بَيْنَهُمَا عَمْرُو بْنُ خَالِدٍ الْوَاسِطِيُّ، كَمَا حَكَاهُ ابْنُ عَدِيٍّ فِي الْكَامِلِ، عَنِ ابْنِ صَاعِدٍ، وَعُمَرُو بْنُ خَالِدٍ كَذَّبَهُ أَحْمَدُ، وَابْنُ مَعِينٍ، وَالدَّارَقُطْنِيُّ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص خوشحال ہونے کے باوجود کچھ مانگتا ہے، تو وہ اس کے ذریعے جہنم کے انگاروں میں اضافہ کرتا ہے“ لوگوں نے عرض کی: خوشحال ہونے سے مراد کیا ہے؟ آپ نے فرمایا: رات کا کھانا موجود ہونا“۔
یہ روایت عبداللہ بن أحمد نے نقل کی ہے، امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، ان دونوں کی سند میں یہ بات مذکور ہے: اسے حسن بن ذکوان نے حبیب بن ابوثابت سے نقل کیا ہے، حسن نامی راوی کے حوالے سے اگرچہ امام بخاری رحمہ اللہ نے روایت نقل کیا ہے، لیکن ایک سے زیادہ افراد نے اسے ”ضعیف“ قرار دیا ہے، اور اس نے حبیب سے سماع بھی نہیں کیا ہے ان دونوں کے درمیان ایک راوی عمرو بن خالد واسطی ہے، جیسا کہ ابن عدی نے یہ بات کتاب ”الکامل“ میں ابن صاعد کے حوالے سے نقل کی ہے۔ عمرو بن خالد نامی راوی کو امام أحمد، یحیی بن معین اور امام دارقطنی رحمہ اللہ نے جھوٹا قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4514]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى المسند (1252)، أخرجه مسند أحمد برقم: 1256، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7074»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً


Majma al-Zawa'id Hadith 4514 in Urdu