🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
35. بَابُ مَا جَاءَ فِي السُّؤَالِ .
مانگنے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4515
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ عُمَرُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، لَقَدْ سَمِعَتُ فُلَانًا، وَفُلَانًا يُحْسِنَانِ الثَّنَاءَ يَذْكُرَانِ أَنَّكَ أَعْطَيْتَهُمَا دِينَارَيْنِ قَالَ: فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" وَاللَّهِ لَكِنَّ فُلَانًا مَا هُوَ كَذَلِكَ، لَقَدْ أَعْطَيْتُهُ مَا بَيْنَ عَشَرَةٍ إِلَى مِائَةٍ فَمَا يَقُولُ ذَلِكَ!! أَمَا وَاللَّهِ إِنَّ أَحَدَكُمْ لَيَخْرُجُ بِمَسْأَلَتِهِ مِنْ عِنْدِي يَتَأَبَّطُهَا - يَعْنِي: يَكُونُ تَحْتَ إِبِطِهِ - يَعْنِي نَارًا -". قَالَ: قَالَ عُمَرُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، لِمَ تُعْطِيهَا إِيَّاهُمْ؟ قَالَ:" فَمَا أَصْنَعُ؟ يَأْبَوْنَ إِلَّا ذَاكَ، وَيَأْبَى اللَّهُ لِي الْبُخْلَ".
وَفِي رِوَايَةٍ:" لَقَدْ أَعْطَيْتُهُ مَا بَيْنَ الْعَشَرَةِ إِلَى الْمِائَةِ، أَوْ قَالَ الْمِائَتَيْنِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں نے فلاں شخص کو اور فلاں شخص کو سنا کہ وہ تعریف کر رہے تھے، اور یہ ذکر کر رہے تھے کہ آپ نے ان لوگوں کو دو دینار عطا کیے ہیں، راوی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ کی قسم! لیکن فلاں شخص کا معاملہ تو اس طرح نہیں ہے، میں نے اُسے دس سے لے کر، ایک سو کے درمیان (دینار) دیے ہیں، وہ ایسا کیوں کہہ رہا ہے؟ اللہ کی قسم! تم میں سے کوئی ایک شخص مانگ کر میرے پاس سے کوئی چیز لے لیتا ہے، جسے وہ اپنی بغل کے نیچے دبا لیتا ہے، راوی کہتے ہیں: اس سے مراد یہ ہے کہ اُسے بغل کے نیچے دبا لیتا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد یہ تھی کہ وہ چیز اُس کے لئے آگ ہوتی ہے، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! پھر آپ وہ چیز انہیں دیتے کیوں ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں کیا کروں؟ وہ لوگ اس پر اصرار کرتے ہیں اور اللہ تعالی نے میرے لئے بخل سے انکار کیا ہے۔ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”میں نے اُسے دس سے لے کر ایک سو کے درمیان (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:) دو سو کے درمیان (دینار عطا کیے ہیں)“۔
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، امام بزار نے اس کی مانند روایت نقل کی ہے، امام أحمد کے رجال ”مسیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4515]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (1327) . اخرجه الامام احمد فى المسند (4/3). اخرجه الامام البزار في المسند (924)، أخرجه مسند أحمد برقم: 10621، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 120»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 4515 in Urdu