🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
35. بَابُ مَا جَاءَ فِي السُّؤَالِ .
مانگنے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4516
وَعَنْ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: دَخَلَ رَجُلَانِ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْأَلَانِهِ فِي شَيْءٍ، فَأَعَانَهُمَا بِدِينَارَيْنِ، فَخَرَجَا فَإِذَا هُمَا يُثْنِيَانِ خَيْرًا، فَدَخَلْتُ عَلَيْهِ فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، رَأَيْتُ فُلَانًا وَفُلَانًا خَرَجَا مِنْ عِنْدِكَ يُثْنِيَانِ خَيْرًا. قَالَ:" لَكِنَّ فُلَانًا مَا يَقُولُ ذَلِكَ، وَقَدْ أَعْطَيْتُهُ مَا بَيْنَ عَشَرَةٍ إِلَى مِائَةٍ فَمَا يَقُولُ ذَلِكَ؟ وَإِنَّ أَحَدَكُمْ لَيَخْرُجُ بِصَدَقَتِهِ مِنْ عِنْدِي مُتَأَبِّطُهَا وَإِنَّمَا هِيَ لَهُ نَارٌ". قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، كَيْفَ تُعْطِيهِ وَقَدْ عَلِمْتَ أَنَّهَا لَهُ نَارٌ؟ قَالَ:" فَمَا أَصْنَعُ؟ يَأْتُونِي يَسْأَلُونِي، وَيَأْبَى اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ لِيَ الْبُخْلَ".
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ بَعْضُهُ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: دو آدمی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کوئی چیز مانگی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دو دینار کے ذریعے ان کی مدد کی، پھر وہ دونوں نکلے، تو وہ دونوں تعریف کر رہے تھے، میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، میں نے عرض کی: میں نے فلاں اور فلاں کو دیکھا، وہ دونوں آپ کے پاس سے نکلے اور وہ دونوں تعریف کر رہے تھے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ؛ لیکن فلاں کو تو یہ بات نہیں کہنی چاہیئے، اُسے تو میں نے دس سے لے کر ایک سو کے درمیان کی رقم عطا کی ہے وہ ایسا کیوں کہہ رہا تھا؟ تم میں سے کوئی ایک شخص میرے پاس سے کوئی چیز لے کر بغل میں دبا کے نکلتا ہے، اور وہ چیز اس کے لئے آگ ہوتی ہے، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! پھر آپ اسے کیوں دے دیتے ہیں؟ جبکہ آپ یہ بات جانتے ہیں، وہ چیز اس کے لئے آگ ہوتی ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پھر میں کیا کروں؟ وہ میرے پاس آ کر مجھ سے مانگتے ہیں اور اللہ تعالیٰ میرے لئے بخل سے انکار کرتا ہے (یعنی اسے میری طرف سے بخل منظور نہیں ہے)۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ”صحیح“ میں اس کا کچھ حصہ منقول ہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4516]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 4516 in Urdu