🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
36. بَابٌ فِي الْيَدِ الْعُلْيَا وَمَنْ أَحَقُّ بِالصِّلَةِ .
اوپر والے ہاتھ کا بیان اور صلہ رحمی کا زیادہ حق دار کون ہے؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4533
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْأَيْدِي ثَلَاثَةٌ: فَيَدُ اللَّهِ الْعُلْيَا، وَيَدُ الْمُعْطِي الَّتِي تَلِيهَا، وَيَدُ السَّائِلِ السُّفْلَى".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَزَادَ:" وَيَدُ السَّائِلِ السُّفْلَى إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ، فَاسْتَعِفَّ عَنِ السُّؤَالِ وَعَنِ الْمَسْأَلَةِ مَا اسْتَطَعْتَ، فَإِنْ أُعْطِيتَ شَيْئًا - أَوْ قَالَ: خَيْرًا - فَلْيُرَ عَلَيْكَ، وَابْدَأْ بِمَنْ تَعُولُ، وَارْضَخْ مِنَ الْفَضْلِ، وَلَا تُلَامُ عَلَى الْعَفَافِ". وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”ہاتھ تین قسم کے ہوتے ہیں، اللہ تعالیٰ کا ہاتھ اوپر والا ہے، دینے والے کا ہاتھ اس کے بعد والا ہے، اور مانگنے کے والے ہاتھ نیچے والا ہے“۔
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ انہوں نے یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: ”مانگنے والے کا ہاتھ، قیامت کے دن تک نیچے والا رہے گا، تم مانگنے سے اور سوال کرنے سے بچو! جہاں تک تم سے ہو سکے اگر تمہیں کچھ دیا جائے (راوی کو شک ہے، یا شاید یہ الفاظ ہیں:) اگر بھلائی دی جائے، تو وہ تم پر نظر آنی چاہیے اور تم اپنے زیر کفالت پر خرچ کا آغاز کرو، اور تم اضافی چیز کو عطیہ کر دو، اور مانگنے سے بچنے پر ملامت نہیں کی جاتی ہے“۔ اس روایت کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4533]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (5152) اخرجه الامام احمد فى المسند (4261)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 4533 in Urdu