الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
39. بَابٌ فِيمَنْ يَحِلُّ لَهُ السُّؤَالُ .
کس شخص کے لئے مانگنا حلال ہو جاتا ہے؟
حدیث نمبر: 4550
عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ حَيْدَةَ قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّا قَوْمٌ نَتَسَاءَلُ أَمْوَالَنَا؟ قَالَ:" يَسْأَلُ الرَّجُلُ فِي الْجَائِحَةِ أَوِ الْفَتْقِ لِيُصْلِحَ بِهِ [ بَيْنَ قَوْمِهِ ] ، فَإِذَا بَلَغَ أَوْ كَرُبَ اسْتَعَفَّ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا معاویہ بن حیدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہم ایسے لوگ ہیں، جو ایک دوسرے کے اموال مانگ لیتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”آدمی کسی آفت لاحق ہونے، یا (لڑائی یا قتل کی صورت میں کوئی) تاوان (یا دیت وغیرہ) لازم ہونے پر مانگے گا، تاکہ اس کے ذریعے اپنے معاملے کو ٹھیک کر لے، جب وہ ضرورت تک پہنچ جائے، یا اُس کے قریب ہو، تو پھر اسے (مانگنے سے) بچنا چاہیے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4550]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4550]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (406/19). اخرجه الامام احمد فى المسند (53/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 19547»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 4550 in Urdu