الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
39. بَابٌ فِيمَنْ يَحِلُّ لَهُ السُّؤَالُ .
کس شخص کے لئے مانگنا حلال ہو جاتا ہے؟
حدیث نمبر: 4551
وَعَنْ مُجَاهِدٍ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى الْحَسَنِ، وَالْحُسَيْنِ فَسَأَلَهُمَا فَقَالَا: إِنَّ الْمَسْأَلَةَ لَا تَصْلُحُ إِلَّا لِثَلَاثَةٍ: لِجَائِحَةٍ مُجْحِفَةٍ، أَوْ لِحَمَالَةٍ مُثْقِلَةٍ، أَوْ دَيْنٍ فَادِحٍ، فَأَعْطَيَاهُ فَأَتَى ابْنَ عُمَرَ فَأَعْطَاهُ وَلَمْ يَسْأَلْهُ. فَقَالَ لَهُ الرَّجُلُ: أَتَيْتُ ابْنَيْ عَمِّي فَسَأَلَانِي وَأَنْتَ لَمْ تَسْأَلْنِي، فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ: أَبْنَاءُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّمَا كَانَا يُغَرَّانِ الْعِلْمَ غَرًّا..
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ يُونُسُ بْنُ خَبَّابٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ يُونُسُ بْنُ خَبَّابٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
مجاہد بیان کرتے ہیں: ایک شخص سیدنا حسن رضی اللہ عنہ اور سیدنا حسین رضی اللہ عنہ کے پاس آیا، اُس نے ان دونوں سے کچھ مانگا، تو ان دونوں حضرات نے فرمایا: مانگنا، صرف تین صورتوں میں جائز ہے، ایسی آفت لاحق ہو، جو نقصان کر دے، یا ایسی ادائیگی لازم ہو، جو بوجھل کر دے، یا ایسا قرض ہو، جو زیر بار کر دے، پھر اُن دونوں حضرات نے اسے کچھ دے دیا، پھر وہ شخص سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کے پاس آیا، تو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے ویسے ہی کچھ دے دیا، اس سے کچھ دریافت نہیں کیا، اس شخص نے ان سے کہا: میں اپنے دو چچازاد افراد کے پاس گیا، تو انہوں نے مجھ سے سوال کیا، اور آپ نے مجھ سے کوئی سوال نہیں کیا، تو سیدنا عبدالله بن عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے صاحبزادوں کو علم لقموں کی طرح کھلایا گیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یونس بن خباب ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4551]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یونس بن خباب ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4551]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (510)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 4551 in Urdu