🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
13. بَابٌ فِيمَنْ يَتَقَدَّمُ رَمَضَانَ بِصَوْمٍ .
جو شخص رمضان سے ایک دن پہلے ہی روزہ رکھ لے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4826
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي مُوسَى قَالَ: أَرْسَلَنِي مُدْرِكٌ - أَوِ ابْنُ مُدْرِكٍ - إِلَى عَائِشَةَ أَسْأَلُهَا عَنْ أَشْيَاءَ، فَأَتَيْتُهَا وَسَأَلْتُهَا عَنِ الْيَوْمِ الَّذِي يُخْتَلَفُ فِيهِ مِنْ رَمَضَانَ؟ فَقَالَتْ: لَأَنْ أَصُومَ يَوْمًا مِنْ شَعْبَانَ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ أُفْطِرَ يَوْمًا مِنْ رَمَضَانَ. فَسَأَلْتُ ابْنَ عُمَرَ، وَأَبَا هُرَيْرَةَ فَكُلُّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا قَالَ: أَزْوَاجُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَعْلَمُ بِذَلِكَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
عبداللہ بن ابوموسی بیان کرتے ہیں: مدرک نے یا شاید ابن مدرک نے مجھے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس بھیجا تاکہ میں ان سے کچھ چیزوں کے بارے میں دریافت کروں میں ان کے پاس آیا میں نے ان سے اس دن کے بارے میں دریافت کیا: جس کے بارے میں اختلاف ہوتا ہے کہ وہ رمضان کا حصہ ہے، یا نہیں ہے؟ تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: میں شعبان کا ایک روزہ رکھ لوں یہ میرے نزدیک اس سے زیادہ پسندیدہ ہو گا کہ میں نے رمضان کے ایک دن کا روزہ نہ رکھا ہو۔ راوی کہتے ہیں: میں نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما اور سیدنا ابوہریرہ سے اس بارے میں دریافت کیا، تو ان دونوں میں سے ہر ایک نے یہ کہا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج زیادہ بہتر جانتی ہیں۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4826]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (125/5، 126)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 4826 in Urdu