🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
13. بَابٌ فِيمَنْ يَتَقَدَّمُ رَمَضَانَ بِصَوْمٍ .
جو شخص رمضان سے ایک دن پہلے ہی روزہ رکھ لے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4827
وَعَنْ مَسْرُوقٍ قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى عَائِشَةَ فِي الْيَوْمِ الَّذِي يُشَكُّ فِيهِ مِنْ رَمَضَانَ. فَقَالَتْ: يَا جَارِيَةُ، خَوِّضِي لَهُ سَوِيقًا. فَقُلْتُ: إِنِّي صَائِمٌ! فَقَالَتْ: تَقَدَّمْتَ الشَّهْرَ؟ فَقُلْتُ: لَا، وَلَكِنِّي صُمْتُ شَعْبَانَ كُلَّهُ فَوَافَقَ ذَلِكَ هَذَا الْيَوْمَ. فَقَالَتْ: إِنْ نَاسًا كَانُوا يَتَقَدَّمُونَ الشَّهْرَ فَيَصُومُونَ قَبْلَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ: (يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تُقَدِّمُوا بَيْنَ يَدَيِ اللَّهِ وَرَسُولِهِ) ..
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ حِبَّانُ بْنُ رُقَيْدَةَ، وَهُوَ مَجْهُولٌ.
مسروق بیان کرتے ہیں: میں سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں ایک ایسے دن میں حاضر ہوا جس کے بارے میں یہ شک تھا کہ وہ رمضان کا حصہ ہے (یا نہیں ہے؟) سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: اے کنیز! اس کے لئے جو گھول دو میں نے کہا: میں نے روزہ رکھا ہوا ہے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: تم نے مہینہ شروع ہونے سے پہلے ہی رکھ لیا ہے میں نے عرض کی: جی نہیں میں نے شعبان کے پورے روزے رکھے تھے تو اس دن بھی رکھ لیا تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: کچھ لوگوں نے (رمضان کے) مہینے سے پہلے ہی اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے روزہ رکھ لیا تو یہ آیت نازل ہوئی: ”اے ایمان والو! اللہ اور اس کے رسول سے آگے بڑھنے کی کوشش نہ کرو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حبان بن رقیدہ ہے، اور وہ مجہول ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4827]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 4827 in Urdu