الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
28. بَابُ الصِّيَامِ فِي السَّفَرِ .
سفر کے دوران روزہ رکھنا
حدیث نمبر: 4928
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: سَافَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَنَزَلَ بِأَصْحَابِهِ، وَإِذَا نَاسٌ قَدْ جَعَلُوا عَرِيشًا عَلَى صَاحِبِهِمْ، وَهُوَ صَائِمٌ، فَمَرَّ بِهِمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ:"مَا شَأْنُ صَاحِبِكُمْ؟ أَوَجِعٌ؟". قَالُوا: لَا يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَلَكِنَّهُ صَائِمٌ، وَذَلِكَ فِي يَوْمٍ حَرُورٍ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا بِرَّ أَنْ يُصَامَ فِي سَفَرٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سفر کر رہے تھے۔ آپ نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ پڑاؤ کیا اسی دوران آپ کے ایک ساتھی پر سایہ کر دیا گیا اس شخص نے روزہ رکھا ہوا تھا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر ان لوگوں کے پاس سے ہوا آپ نے دریافت کیا: تمہارے ساتھی کا کیا معاملہ ہے کیا اسے کوئی تکلیف ہے؟ لوگوں نے عرض کی: جی نہیں، یا رسول اللہ! اس نے روزہ رکھا ہوا ہے راوی کہتے ہیں: وہ ایک گرم دن تھا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ نیکی نہیں ہے کہ سفر کے دوران روزہ رکھا جائے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4928]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4928]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 4928 in Urdu