🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
28. بَابُ الصِّيَامِ فِي السَّفَرِ .
سفر کے دوران روزہ رکھنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4929
وَعَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ قَالَ: أَقْبَلْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ غَزْوَةٍ، فَسِرْنَا فِي يَوْمٍ شَدِيدِ الْحَرِّ، فَنَزَلْنَا فِي بَعْضِ الطَّرِيقِ، فَانْطَلَقَ رَجُلٌ مِنَّا فَدَخَلَ تَحْتَ شَجَرَةٍ، فَإِذَا أَصْحَابُهُ يَلُوذُونَ بِهِ، وَهُوَ مُضْطَجِعٌ كَهَيْئَةِ الْوَجِعِ، فَلَمَّا رَآهُمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" مَا بَالُ صَاحِبِكُمْ؟". قَالُوا: صَائِمٌ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَيْسَ مِنَ الْبِرِّ أَنْ تَصُومُوا فِي السَّفَرِ، عَلَيْكُمْ بِالرُّخْصَةِ الَّتِي أَرْخَصَ اللَّهُ لَكُمْ فَاقْبَلُوهَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک غزوہ سے آ رہے تھے ایک شدید گرم دن میں ہم سفر کرتے رہے ہم نے راستے میں پڑاؤ کیا ہم میں سے ایک شخص گیا اور ایک درخت کے سائے میں آ گیا اس کے ساتھیوں نے اسے سہارا دیا ہوا تھا وہ لیٹا ہوا تھا اور اس کو تکلیف محسوس ہو رہی تھی جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ملاحظہ کیا، تو دریافت کیا: تمہارے ساتھی کا کیا معاملہ ہے۔ لوگوں نے بتایا: اس نے روزہ رکھا ہوا ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ چیز نیکی نہیں ہے کہ تم لوگ سفر کے دوران روزہ رکھو تم پر رخصت کو اختیار کرنا لازم ہے جو (رخصت) اللہ تعالیٰ نے تمہیں عطا کی ہے تم اسے قبول کرو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4929]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔


Majma al-Zawa'id Hadith 4929 in Urdu