🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
29. بَابٌ فِي الصَّائِمِ يَعُودُ الْمَرِيضَ وَيَفْعَلُ الْخَيْرَ .
روزہ دار شخص کا بیمار کی عیادت کرنا اور بھلائی کے دوسرے کام کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4946
وَعَنْ عَائِشَةَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ لِأَصْحَابِهِ:" أَيُّكُمْ أَصْبَحَ صَائِمًا؟". قَالَ أَبُو بَكْرٍ: أَنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ. قَالَ:" فَأَيُّكُمْ عَادَ مَرِيضًا؟". قَالَ أَبُو بَكْرٍ: أَنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ. قَالَ:" أَيُّكُمْ شَيَّعَ جِنَازَةً؟". قَالَ أَبُو بَكْرٍ: أَنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ. قَالَ:" أَيُّكُمْ أَطْعَمَ مِسْكِينًا؟". قَالَ أَبُو بَكْرٍ: أَنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ. قَالَ:" مَنْ كَانَتْ لَهُ هَذِهِ الْأَرْبَعُ بُنِيَ لَهُ بَيْتٌ فِي الْجَنَّةِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَسَقَطَ مِنَ الْأَصْلِ:" أَيُّكُمْ أَطْعَمَ مِسْكِينًا؟". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ بِاخْتِصَارٍ، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ يَحْيَى بْنِ سَلَمَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں یہ بات نقل کرتی ہیں: آپ نے اپنے اصحاب سے دریافت کیا: تم میں سے آج کس نے روزہ رکھا ہوا ہے؟ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: تم میں سے کس نے بیمار کی عیادت کی ہے؟ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: تم میں سے کون جنازے کے ساتھ گیا؟ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: تم میں سے کس نے مسکین کو کھانا کھلایا ہے؟ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جس شخص میں یہ چار چیزیں ہوں گی اس کے لئے جنت میں گھر بنا دیا جائے گا“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اصل میں یہ الفاظ ساقط ہیں: ”تم میں سے کس نے مسکین کو کھانا کھلایا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن یحیی بن سلمہ ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4946]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 4946 in Urdu