الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
29. بَابٌ فِي الصَّائِمِ يَعُودُ الْمَرِيضَ وَيَفْعَلُ الْخَيْرَ .
روزہ دار شخص کا بیمار کی عیادت کرنا اور بھلائی کے دوسرے کام کرنا
حدیث نمبر: 4947
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" هَلْ أَصْبَحَ أَحَدٌ مِنْكُمُ الْيَوْمَ صَائِمًا؟". فَسَكَتُوا، فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ: أَنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ. ثُمَّ قَالَ:" هَلْ عَادَ أَحَدٌ مِنْكُمُ الْيَوْمَ مَرِيضًا؟". فَسَكَتُوا فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ: أَنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ. ثُمَّ قَالَ:" هَلْ تَصَدَّقَ أَحَدٌ مِنْكُمُ الْيَوْمَ بِصَدَقَةٍ؟". فَسَكَتُوا، فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ: أَنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ. فَضَحِكَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى اسْتَعْلَى بِهِ الضَّحِكُ، ثُمَّ قَالَ:" وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ مَا جَمَعَهُنَّ فِي يَوْمٍ وَاحِدٍ إِلَّا مُؤْمِنٌ، وَإِلَّا دَخَلَ [ بِهِنَّ ] الْجَنَّةَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ زَحْرٍ، وَفِيهِ كَلَامٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.
قُلْتُ: وَيَأْتِي حَدِيثٌ بِنَحْوِ هَذَا فِي صَوْمِ يَوْمِ الْجُمُعَةِ إِنْ شَاءَ اللَّهُ.

سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کیا تم میں سے آج کسی نے روزہ رکھا ہوا ہے؟ لوگ خاموش رہے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا تم میں سے کسی نے آج کسی بیمار کی عیادت کی ہے؟ لوگ خاموش رہے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں نے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا تم میں سے کسی نے آج کوئی صدقہ دیا ہے؟ لوگ خاموش رہے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں نے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مسکرا دیے یہاں تک کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مسکراہٹ گہری ہو گئی پھر آپ نے ارشاد فرمایا: اس ذات کی قسم جس کے دست قدرت میں میری جان ہے ایک ہی دن میں یہ سب کام کوئی مؤمن ہی کر سکتا ہے، اور وہ ان کی وجہ سے جنت میں داخل ہو گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبیداللہ بن زحر ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے، اور اس کی توثیق بھی کی گئی ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں اس کی مانند ایک حدیث جمعہ کے دن روزہ رکھنے سے متعلق باب میں آگے آئے گی، اگر اللہ نے چاہا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4947]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7826)»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن لغيرہ
Majma al-Zawa'id Hadith 4947 in Urdu