🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
46. بَابٌ فِي لَيْلَةِ الْقَدْرِ .
شب قدر کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5064
وَعَنْ عَوْفِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُعْتَكِفًا فِي الْعَشْرِ الْأَوَاخِرِ مِنْ رَمَضَانَ، فَلَمَّا أَنْ كَانَ لَيْلَةَ ثَلَاثٍ وَعِشْرِينَ قَالَ:" مَنْ أَحَبَّ أَنْ يَقُومَ مَعَنَا هَذِهِ اللَّيْلَةَ فَلْيَقُمْ". فَقَامَ بِنَا حَتَّى انْقَضَى ثُلُثُ اللَّيْلِ، ثُمَّ انْصَرَفَ فَمَشَيْتُ مَعَهُ حَتَّى أَتَى قُبَّتَهُ فَقُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، لَوْ قُمْتَ بِنَا هَذِهِ اللَّيْلَةَ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" [ بِحَسْبِ امْرِئٍ ] أَنْ يَقُومَ مَعَ الْإِمَامِ حَتَّى يَنْصَرِفَ يُحْسَبُ لَهُ قِيَامُ لَيْلَةٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عُثْمَانُ بْنُ عَطَاءٍ الْخُرَاسَانِيُّ وَثَّقَهُ دُحَيْمٌ، وَضَعَّفَهُ الْأَئِمَّةُ.
سیدنا عوف بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم رمضان کے آخری عشرے میں اعتکاف کیے ہوئے تھے، جب تیئسویں رات آئی تو آپ نے ارشاد فرمایا: جو شخص آج رات ہمارے ساتھ نوافل ادا کرنا چاہے وہ ادا کر لے پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں نوافل پڑھائے یہاں تک کہ ایک تہائی رات گزر گئی پھر آپ نے نماز ختم کی میں آپ کے ساتھ چلتا ہوا آپ کے خیمے تک آیا ہم نے عرض کی: یا رسول اللہ! اگر آپ ہمیں اس رات میں نوافل پڑھاتے رہتے تو یہ مناسب تھا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: آدمی کے لئے اتنا ہی مناسب ہے کہ وہ امام کے ساتھ نوافل ادا کرے یہاں تک کہ جب امام نماز ختم کر دے (تو آدمی بھی ختم کر دے) تو یہ اس کے لئے پوری رات کے نوافل نوٹ کیے جائیں گے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عثمان بن عطاء خراسانی ہے، جسے دحیم نے ”ثقہ“ قرار دیا ہے، اور ائمہ نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 5064]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6160 / 18)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 445»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 5064 in Urdu