🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
33. بَابُ الْإِهْلَالِ وَالتَّلْبِيَةِ .
احرام باندھنا اور تلبیہ پڑھنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5357
وَعَنْ أَبِي دَاوُدَ الْمَازِنِيِّ - وَكَانَ أَبُو دَاوُدَ مِنْ أَهْلِ بَدْرٍ - قَالَ: خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَدَخَلَ مَسْجِدَ ذِي الْحُلَيْفَةِ فَصَلَّى فِيهِ أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ ثُمَّ أَهَلَّ بِالْمَسْجِدِ فَسَمِعَهُ الَّذِينَ كَانُوا فِي الْمَسْجِدِ فَقَالُوا: أَهَلَّ مِنَ الْمَسْجِدِ، وَأَهَلَّ حِينَ رَكِبَ رَاحِلَتَهُ فَقَالَ الَّذِينَ عِنْدَ الْمَسْجِدِ: أَهَلَّ حِينَ اسْتَوَتْ بِهِ رَاحِلَتُهُ، ثُمَّ لَمَّا اسْتَوَى عَلَى الْبَيْدَاءِ أَهَلَّ فَسَمِعَهُ الَّذِينَ كَانُوا عَلَى الْبَيْدَاءِ فَقَالُوا: أَهَلَّ مِنَ الْبَيْدَاءِ. وَصَدَقُوا كُلُّهُمْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ إِسْحَاقُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ قَالَ الذَّهَبِيُّ: مَجْهُولٌ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا ابوداؤد مازنی رضی اللہ عنہ جنہیں غزوہ بدر میں شرکت کا شرف حاصل ہے وہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ روانہ ہوئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مسجد ذوالحلیفہ میں داخل ہوئے آپ نے اس میں چار رکعات ادا کیں پھر آپ نے مسجد میں تلبیہ پڑھا جو لوگ مسجد میں موجود تھے انہوں نے آپ کو سن لیا تو انہوں نے کہا: آپ نے مسجد سے تلبیہ پڑھنا شروع کیا، پھر جب آپ سواری پر سوار ہوئے تو آپ نے تلبیہ پڑھا تو جو جو لوگ مسجد کے پاس موجود تھے انہوں نے یہ کہا: جب آپ کی سواری کھڑی ہوئی تھی اس وقت آپ نے تلبیہ پڑھا تھا پھر جب آپ کھلے میدان میں آ کے کھڑے ہوئے تو آپ نے تلبیہ پڑھا تو جو لوگ آپ کے پاس موجود تھے انہوں نے آپ کو سن لیا اور یہ بات بیان کی کہ آپ نے میدان سے تلبیہ پڑھنا شروع کیا، تو ان سب لوگوں نے صحیح بات بیان کی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی اسحاق بن سعید بن جبیر ہے۔ امام ذہبی کہتے ہیں: یہ مجہول ہے۔ اس روایت کی سند میں راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5357]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (54/17 و55)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 5357 in Urdu