الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
33. بَابُ الْإِهْلَالِ وَالتَّلْبِيَةِ .
احرام باندھنا اور تلبیہ پڑھنا
حدیث نمبر: 5358
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُرْوَةَ قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ الزُّبَيْرِ وَنَحْنُ مَعَهُ قَدْ خَرَجْنَا نَعْتَمِرُ فَلَمَّا انْحَدَرْنَا مِنَ الْأَكَمَةِ فِي الْوَادِي اغْتَسَلَ ابْنُ الزُّبَيْرِ وَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ وَاغْتَسَلْنَا مَعَهُ وَصَلَّيْنَا رَكْعَتَيْنِ ثُمَّ أَهَلَّ بِالتَّلْبِيَةِ: لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ لَبَّيْكَ لَا شَرِيكَ لَكَ لَبَّيْكَ إِنَّ الْحَمْدَ وَالنِّعْمَةَ لَكَ وَالْمُلْكَ لَا شَرِيكَ لَكَ.
قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُرْوَةَ: سَمِعْتُ ابْنَ الزُّبَيْرِ يَقُولُ: هَذِهِ وَاللَّهِ تَلْبِيَةُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهَكَذَا فَعَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَحْرَمَ فِي دُبُرِ الصَّلَاةِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.

عبداللہ بن عروہ بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما کو سنا ہم اس وقت ان کے ساتھ تھے، اور ہم عمرہ کرنے کے لئے نکلے تھے، جب ہم وادی میں موجود ٹیلے کی طرف آ رہے تھے تو سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما نے غسل کیا دو رکعات ادا کیں ان کے ساتھ ہم نے بھی غسل کیا، اور ہم نے بھی دو رکعات ادا کر لیں پھر انہوں نے یہ تلبیہ پڑھنا شروع کیا: ”میں حاضر ہوں اے اللہ! میں حاضر ہوں میں حاضر ہوں تیرا کوئی شریک نہیں میں حاضر ہوں بے شک حمد اور نعمت تیرے لئے مخصوص ہے، اور بادشاہی بھی، تیرا کوئی شریک نہیں ہے“۔ عبداللہ بن عروہ بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا: اللہ کی قسم! یہ اللہ کے رسول کے تلبیہ (کے کلمات) ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسا ہی کیا تھا آپ نے نماز کے بعد احرام باندھا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5358]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5358]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6451»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 5358 in Urdu