🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
85. بَابُ الدَّفْعِ مِنْ عَرَفَةَ وَالْمُزْدَلِفَةِ .
عرفہ اور مزدلفہ سے روانہ ہونا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5565
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَفَاضَ مِنْ عَرَفَاتٍ، وَهُوَ يَقُولُ: إِلَيْكَ تَغْدُو قَلِقًا وَضِينُهَا مُخَالِفًا دِينَ النَّصَارَى دِينُهَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَاصِمُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ. وَقَالَ الطَّبَرَانِيُّ: وَهُمْ عِنْدِي أَبُو الرَّبِيعِ السَّمَّانُ فِي رَفْعِ هَذَا الْحَدِيثِ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِأَنَّ الْمَشْهُورُ فِي الرِّوَايَةِ عَنِ ابْنِ عُمَرَ: أَنَّهُ أَفَاضَ مِنْ عَرَفَاتٍ، وَهُوَ يَقُولُ: إِلَيْكَ تَعْدُو قَلِقًا وَضِينُهَا مُخَالِفًا دِينَ النَّصَارَى دِينُهَا
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم عرفات سے روانہ ہوئے تو آپ یہ فرما رہے تھے: ”(اے اللہ!) تیری طرف یہ (اونٹنی) اس حال میں دوڑ رہی ہے کہ اس کا تنگ ڈھیلا ہو کر ہل رہا ہے، اور اس کا دین عیسائیوں کے دین کے برخلاف ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عاصم بن عبیداللہ ہے اور وہ ضعیف ہے امام طبرانی کہتے ہیں: میرے نزدیک اس روایت کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تک ”مرفوع“ کرنے میں ابوربیع سمان نامی راوی کو وہم ہوا ہے کیونکہ مشہور روایت جو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے منقول ہے وہ یہ ہے کہ آپ عرفات سے روانہ ہوئے تھے اس وقت آپ یہ کہہ رہے تھے: ”(اے اللہ!) تیری طرف یہ (اونٹنی) اس حال میں دوڑ رہی ہے کہ اس کا تنگ ڈھیلا ہو کر ہل رہا ہے، اور اس کا دین عیسائیوں کے دین کے برخلاف ہے“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5565]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (925) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13201)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 5565 in Urdu