🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
31. بَابٌ فِي سَمَاعِ الْحَدِيثِ وَتَبْلِيغِهِ .
حدیث کا سماع اور اُس کی تبلیغ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 581
عَنْ ثَابِتِ بْنِ قَيْسِ بْنِ شَمَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" تَسْمَعُونَ وَيُسْمَعُ مِنْكُمْ، وَيُسْمَعُ مِمَّنْ يَسْمَعُ مِنْكُمْ"، ثُمَّ قَالَ:" يَكُونُ بَعْدَ ذَلِكَ قَوْمٌ يَشْهَدُونَ قَبْلَ أَنْ يُسْتَشْهَدُوا".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي لَيْلَى لَمْ يَسْمَعْ مِنْ ثَابِتِ بْنِ قَيْسٍ.
سیدنا ثابت بن قیس بن شماس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”تم لوگ (مجھ سے علمی باتیں) سنو! تم سے بھی سنا جائے گا، جنہوں نے تم سے سنا ہو گا، اُن سے بھی سنا جائے گا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اُس کے بعد ایسے لوگ آئیں گے، جو گواہی دیں گے، اس سے پہلے کہ اُن سے گواہی مانگی جائے“۔
یہ روایت امام بزار، اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، عبدالرحمن بن ابی لیلی نامی راوی نے، سیدنا ثابت بن قیس رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 581]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطيراني فى معجمه الكبير (1321) اورده المؤلف فى كشف الاستار 146»

الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع۔


Majma al-Zawa'id Hadith 581 in Urdu