الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
31. بَابٌ فِي سَمَاعِ الْحَدِيثِ وَتَبْلِيغِهِ .
حدیث کا سماع اور اُس کی تبلیغ
حدیث نمبر: 582
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ:" نَضَّرَ اللَّهُ امْرَأً سَمِعَ مَقَالَتِي فَوَعَاهَا، فَرُبَّ حَامِلِ فِقْهٍ لَيْسَ بِفَقِيهٍ، ثَلَاثٌ لَا يُغِلُّ عَلَيْهِنَّ قَلْبُ امْرِئٍ مُؤْمِنٍ: إِخْلَاصُ الْعَمَلِ لِلَّهِ، وَالْمُنَاصَحَةُ لِأَئِمَّةِ الْمُسْلِمِينَ، وَلُزُومُ جَمَاعَتِهِمْ ; فَإِنَّ دُعَاءَهُمْ يُحِيطُ مِنْ وَرَائِهِمْ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ، إِلَّا أَنْ يَكُونَ شَيْخُ سُلَيْمَانَ بْنِ سَيْفٍ، سَعِيدَ بْنَ بَزِيغٍ ; فَإِنِّي لَمْ أَرَ أَحَدًا ذَكَرَهُ. وَإِنْ كَانَ سَعِيدَ بْنَ الرَّبِيعِ فَهُوَ مِنْ رِجَالِ الصَّحِيحِ ; فَإِنَّهُ رَوَى عَنْهُمَا. وَاللَّهُ أَعْلَمُ.

سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: حجتہ الوداع کے موقعہ پر، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ اُس شخص کو خوش رکھے! جو میری بات سن کر اُسے محفوظ رکھے، کیونکہ بعض اوقات علمی بات سیکھنے والا شخص عالم نہیں ہوتا، تین چیزیں ایسی ہیں، جن کے بارے میں مؤمن شخص کا دل کھوٹ کا شکار نہیں ہوتا، عمل کا، اللہ تعالٰی کیلئے خالص ہونا، مسلمان حکمرانوں کی خیرخواہی اور مسلمانوں کی جماعت کے ساتھ رہنا، کیونکہ اُن کی دعا ان لوگوں کو بھی محیط ہوتی ہے، جو اُن کے پیچھے ہوتے ہیں (یعنی جو ان کے ساتھ نہیں ہوتے ہیں)۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے، البتہ اگر سلیمان بن سیف کے استاد سعید بن بزیغ ہوں، تو میں نے کسی کو ان کا ذکر کرتے ہوئے نہیں دیکھا ہے، اور اگر وہ سعید بن ربیع ہوں، تو وہ صحیح کے رجال میں سے ایک ہیں، کیونکہ سلیمان نے ان دونوں سے روایات نقل کی ہیں، باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 582]

تخریج الحدیث: «اورده المؤلف فى كشف الاستار 141، 142»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن، اس کے راوی ثقہ ہیں البتہ ایک راوی کی شناخت میں تردد ہے۔
Majma al-Zawa'id Hadith 582 in Urdu