🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
31. بَابٌ فِي سَمَاعِ الْحَدِيثِ وَتَبْلِيغِهِ .
حدیث کا سماع اور اُس کی تبلیغ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 583
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ: خَطَبَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" نَضَّرَ اللَّهُ امْرَأً، سَمِعَ مَقَالَتِي هَذِهِ فَبَلَّغَهَا، فَرُبَّ حَامِلِ فِقْهٍ إِلَى مَنْ هُوَ أَفْقَهُ مِنْهُ، ثَلَاثٌ لَا يُغِلُّ عَلَيْهِنَّ قَلْبُ مُسْلِمٍ: إِخْلَاصُ الْعَمَلِ لِلَّهِ، وَالنَّصِيحَةُ لِكُلِّ مُسْلِمٍ، وَلُزُومُ جَمَاعَةِ الْمُسْلِمِينَ ; فَإِنَّ دُعَاءَهُمْ يُحِيطُ مِنْ وَرَائِهِمْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَمَدَارُهُ عَلَى عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ زُبَيْدٍ، وَهُوَ مُنْكَرُ الْحَدِيثِ، قَالَهُ الْبُخَارِيُّ.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں خطبہ دیتے ہوئے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ اُس شخص کو خوش رکھے! جو میری یہ گفتگو سن کر اُس کی تبلیغ کر دے، کیونکہ بعض اوقات کوئی علمی بات سیکھنے والا شخص، وہ بات اس شخص تک منتقل کر دیتا ہے، جو اُس سے زیادہ بڑا عالم ہوتا ہے، تین چیزیں ایسی ہیں، جن کے بارے میں مسلمان کا دل کھوٹ کا شکار نہیں ہوتا، عمل کا اللہ تعالیٰ کیلئے خالص ہونا، ہر مسلمان کی خیرخواہی کرنا، اور مسلمانوں کی جماعت کے ساتھ رہنا، کیونکہ ان کی دعا اُن لوگوں کو بھی محیط ہوتی ہے، جو اُن کے پیچھے ہوتے ہیں (یعنی جو ان کے ساتھ نہیں ہوتے ہیں)“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس روایت کا مدار عبدالرحمن بن زبید نامی راوی پر ہے اور وہ منکر الحدیث ہے، یہ بات امام بخاری رحمہ اللہ میں بیان کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 583]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 583 in Urdu