🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
13. بَابُ مَا تَجُوزُ بِهِ الذَّكَاةُ .
کون سی چیز کے ذریعے ذبح کرنا جائز ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6039
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: كَانَتْ جَارِيَةٌ لِأَبِي مَسْعُودٍ عُقْبَةَ بْنِ عَمْرٍو تَرْعَى غَنَمًا فَعَطِبَتْ مِنْهَا شَاةٌ فَكَسَرَتْ حَجَرًا مِنَ الْمَرْوَةِ فَذَكَّتْهَا. فَأَتَتْ بِهَا إِلَى عُقْبَةَ بْنِ عَمْرٍو، فَأَخْبَرَتْهُ، فَقَالَ: اذْهَبِي بِهَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَمَا أَنْتِ. فَقَالَ لَهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" هَلْ أَفْرَيْتِ الْأَوْدَاجَ؟". قَالَتْ: نَعَمْ. قَالَ:" كُلُّ مَا فَرَى الْأَوْدَاجَ مَا لَمْ يَكُنْ مَرْمَى سِنٍّ أَوْ حَدَّ ظُفُرٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ يَزِيدَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا ابومسعود عقبہ بن عمرو رضی اللہ عنہ کی کنیز بکریاں چرا رہی تھی ان میں سے ایک بکری مرنے لگی تو اس کنیز نے ایک پتھر توڑا اور اس کے ذریعے بکری کو ذبح کر لیا پھر وہ اس کو لے کے سیدنا عقبہ بن عمرو رضی اللہ عنہ کے پاس آئی اور انہیں اس بارے میں بتایا تو انہوں نے فرمایا: تم اسے لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جاؤ اسی حالت میں جس طرح تم ہو، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس خاتون سے دریافت کیا: کیا تم نے رگوں کو کاٹ دیا تھا؟ اس نے جواب دیا: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہر وہ چیز جو رگوں کو کاٹ دے بشرطیکہ وہ ہڈی (سن) یا ناخن (ظفر) نہ ہو۔ (تو وہ جائز ہے)۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی علی بن یزید ہے اور وہ ضعیف ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6039]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7851)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7851»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 6039 in Urdu