🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
13. بَابُ مَا تَجُوزُ بِهِ الذَّكَاةُ .
کون سی چیز کے ذریعے ذبح کرنا جائز ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6040
وَعَنْ زِرِّ بْنِ حُبَيْشٍ قَالَ: خَرَجَ أَهْلُ الْمَدِينَةِ فِي مَشْهَدٍ لَهُمْ فَإِذَا أَنَا بِرَجُلٍ أَصْلَعَ أَعْسَرَ أَيْسَرَ قَدْ أَشْرَفَ فَوْقَ النَّاسِ بِذِرَاعٍ، عَلَيْهِ إِزَارٌ غَلِيظٌ وَبُرْدٌ مَطَرٍ، وَهُوَ يَقُولُ: يَا أَيُّهَا النَّاسُ هَاجِرُوا، وَلَا تَهْجُرُوا، وَلَا يَخْذِفَنَّ أَحَدُكُمُ الْأَرْنَبَ بِعَصَاةٍ، أَوْ بِحَجَرٍ، ثُمَّ يَأْكُلْهَا، وَلْيُذَكِّ عَلَيْكُمُ الْأَسَلُ الرِّمَاحَ وَالنَّبْلَ. فَقُلْتُ: مَنْ هَذَا؟ فَقَالُوا: عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
زربن حبیش بیان کرتے ہیں: اہل مدینہ ایک جنگ کے سلسلے میں نکلے میں نے ایک شخص کو دیکھا جو آگے سے گنجا تھا اور دونوں ہاتھوں سے یکساں کام کرنے والا تھا، وہ لوگوں سے ایک ہاتھ لمبا محسوس ہوتا تھا، اس نے تہبند باندھا ہوا تھا اور چادر لی ہوئی تھی وہ یہ کہہ رہا تھا: اے لوگو! روانہ ہو جاؤ اور تم کوئی غلط بات نہ کہنا اور کوئی شخص لاٹھی یا پتھر کے ذریعے خرگوش کو نہ مارے کہ پھر اس کو کھا لے بلکہ چھوٹے یا بڑے نیزے کے ذریعے ذبح کرنا، میں نے دریافت کیا: یہ کون صاحب ہیں؟ تو لوگوں نے بتایا: یہ سیدنا عمر بن خطاب ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6040]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (51)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن


Majma al-Zawa'id Hadith 6040 in Urdu