🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
91. بَابُ بَيْعِ الطَّعَامِ بِالطَّعَامِ .
اناج کے عوض میں، اناج فروخت کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6551
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: أُتِيَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِتَمْرِ الرَّيَّانِ، فَقَالَ:" أَنَّى لَكُمْ هَذَا التَّمْرُ؟". قَالُوا: كَانَ عِنْدَنَا تَمْرُ بَعْلٍ، فَبِعْنَاهُ صَاعَيْنِ بِصَاعٍ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" رُدَّهُ عَلَى صَاحِبِهِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" رُدُّوهُ عَلَى صَاحِبِهِ، فَبِيعُوهُ بِعَيْنٍ، ثُمَّ ابْتَاعُوا التَّمْرَ". وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ”ریان“ نامی کھجوریں لائی گئیں، آپ نے ارشاد فرمایا: یہ تمہارے پاس کہاں سے آئی ہیں؟ لوگوں نے بتایا ہمارے پاس ”بعل“ کھجوریں تھیں، تو ہم نے ایک صاع کے عوض میں ان کے دو صاع فروخت کر دیئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ اس کے مالک کو واپس کر دو۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”تم یہ اس کے مالک کو واپس کر دو، پھر اس کو (یعنی اپنی کھجوروں کو) عین (یعنی سونا یا چاندی) کے عوض میں فروخت کرو اور پھر (اس سونا یا چاندی کے عوض میں) یہ کھجوریں خرید لو“۔ اس روایت کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6551]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1317)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔


Majma al-Zawa'id Hadith 6551 in Urdu